واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر پابندیاں اس کی دہشت گردانہ کاروائیوں اور بالسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کے جواز میں جاری رہیں گے۔
ٹیلرسن نے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ امریکہ ۔ عرب اور اسلامی مملکتوں کے سمٹ کے دائرہ کار میں اپنے سعودی ہم منصب عادل الا جبیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
اس دوران انہوں نے ایران کی سمٹ میں عدم شمولیت پر اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یمن، عراق اور شام کی طرح کے ملکوں سمیت لبنان میں حزب اللہ سے تعاون سمیت حملہ آور پالیسیاں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران نے ایک اچھے ہمسائے اور غیر ملکی جنگجووں کے ذریعے انتقامی حملوں اور دوسرے ملکوں کے استحکام کو بگاڑنے کی خاطر ادائیگیوں کو ختم کرنے جیسی نیک نیتی پر مبنی پالیسیوں کا مظاہرہ نہ کیا یہ اس میز پر جگہ نہیں پا سکے گا، ہم پابندیوں کے ذریعے ایران کے خلاف تدابیر اختیار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے اور عالمی برادری کو بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے پر آمادہ کرنے کی کوششوں پر عمل پیرا رہیں گے۔