سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کا اجلاس صدر راجہ وقار تنظیم کی صدارت میں منعقد ہوا، پریس کلب کے ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا، پریس کلب کے ممبران کے لئے اخبار یا چینل کی نمائدگی لازمی ہو گی، مسلسل تین اجلاسوں میں غیر حاضر ہونے کی صورت میں ممبر شپ معطل کر دی جائے گئی، ماہانہ فیس تین ماہ تک ادا نہ کرنے والوں کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔
راجہ وقار تنظیم نے مورخہ 26.5.2017 دن 10:30 سے 12بجے بروز جمة المبارک اکرم شہید پارک طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا غیر حاضری اور لاپروائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی ، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پریس کلب جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا ، جنرل سیکرٹری عمران شکیل ، نائب صدر حکیم انوار احمد قریشی کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبران حکیم عبید الرحمٰن قریشی اور محمد انعام الحق مرزا سمیت دیگر شریک تھے۔