برازیل (جیوڈیسک) برازیلی شہر پیرا کے مضافات میں مکینوں اور پولیس کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک عورت سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
علاقے کے ایک فارم کے چوکیدار کے قتل کی تفتیش کے لیے بعض مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس اور علاقے کے مکینوں کے درمیان جھڑپ چھڑی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
کیتھولک کلیسہ سے وابستہ تنظیم سی پی ٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ تصادم پولیس کے علاقے کے مکینوں کو وہاں سے نکالنے کے زیر مقصد فارم میں داخل ہونے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔