واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی سربراہان نے ماہ صیام کی مناسبت سے اپنے اپنے پیغامات میں مسلم اُمہ کو مبارکباد دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں تمام تر مسلمانوں کے امن و امان کے ماحول میں اس مقدس ماہ کو گزار نے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ ماہ رمضان کی روح “امن” اور “باہمی امداد و تعاون” پر مبنی ہے۔
ٹرمپ نے اس نظریے اور مفہوم کے ساتھ ہر کس کو عالمی سلامتی و خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے ملک میں مقیم تقریباً تیس لاکھ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “یہ مہینہ ایک طاقتور معاشرے کے روحانی جذبات کو مزید تقویت دینے، مساجد کے دروازے کھولنے اور تمام تر عقیدوں کے حامل انسانوں سے حسن سلوک روا رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔