سری لنکا (جیوڈیسک) جنوبی ایشیاء کے ملک سری لنکا میں ایک روز قبل آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 146 تک پہنچ چکی ہے۔
سری لنکا قدرتی آفات مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مغربی اور جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 146 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 112 تا حال لا پتہ ہیں۔
آفات مرکز کی رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور دریاوں میں طغیانی کی وجہ سے بعض علاقوں میں فوری امداد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
امدادی ٹیموں کے ہیڈ میجر جنرل سادھوناتھ رانا سنگھ نے کہا ہے کہ فوجی تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور لا پتہ افراد کے زندہ ہونے کے امید ختم ہو چکی ہے۔
بارشوں کے آج دن بھر اور کل بھی جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جزائر پر مشتمل ملک سری لنکا کے وسطی حصے میں گذشتہ سال ماہِ مئی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔