دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ٹاپ ٹین باؤلروں میں کوئی پاکستانی مد میدان شامل نہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں میں پروٹیز کپتان اے بی ڈویلیئرز سب سے آگے ہیں۔
آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر کا دوسرا اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا تیسرانمبر ہے۔
ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی بلے باز بابر اعظم ہیں جو ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیموں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے جبکہ پاکستان بدستور آٹھویں نمبر پر ہے۔