کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کا ڈپلومیٹک انکلیو زور دھماکے سے گونج اٹھا، واقعے میں 50 افرادجاں بحق اور 150 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کابل ایک بار پھر بم دھماکے سے گونج اٹھا، ڈپلومیٹک انکلیو میں ہونے والے کار بم دھماکے نے تباہی مچا دی، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 50 افرادجاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق دھماکا جرمن سفارتخانے کے قریب ہوا جس سے کئی میٹر دور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، بھارتی سفارتخانے کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔