راولاکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح بٹل،جندروٹ ،تتا پانی سیکٹرز پر صبح سویرے شروع ہوا جس سے تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔
پاکستانی فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا اور دشمن مورچے چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔