اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جہاں ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پاناما لیس کیس میں وزیر اعظم کے بیٹوں سے عدالت میں تفتیش کا عمل جاری ہے اور دونوں بیٹے عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم کے بیٹے اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ اور ان کے بھائی حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔