کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج 225 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1200 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر 900 پوائنٹس سے زائد کی ریکوری سےانڈیکس 48 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز سے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق فرنٹئیر مارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ میں داخلے کے لئے بیرونی سرمایہ کار شیئرز فروخت کر رہے ہیں جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیوڈنڈ آمدن پر ٹیکس کی شرح میں اضافے اور کیپیٹل گین ٹیکس کے سلیب کے خاتمے کے باعث بھی سٹاک مارکیٹ میں سیلنگ دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ سپر ٹیکس کی آئندہ برس بھی کٹوتی کے باعث بینکاری کا شعبہ سٹاک مارکیٹ میں دبائو کا شکار ہے۔