مینلا (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت مینلا کے جنوب میں واقع ایک تفریحی علاقے کے قمار خانے میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس میں 34 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلپائنی حکام کے مطابق ،ہلاک شدگان میں بڑی تعداد اُن افراد کی ہے جن کی ہلاکت قمار خانے میں آگ لگنے کے بعد سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے فائرنگ اور ہوٹل کو آگ لگانے کے بعد خود کو بھی ایک کمرے میں بند کر لیا اور پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرلی۔
بظاہر یہ واقعہ ڈاکہ زنی کا لگتا ہے اور اس میں دہشت گردی کا کوئی عنصر نظر نہیں آرہا ہے۔
مسلح پولیس کے دستے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔