فیصل آباد: پیپلز پارٹی پی پی 68 سے ایم پی اے کے امیدوار رانا اعظم خاں نے کہا ہے کہ حکومت کے بلند وبانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے حالیہ صوبائی بجٹ 2017-18ء عوام دشمن بجٹ سے غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی عوامی توقعات پوری ہو سکیں۔
پنجاب کے مالی سال کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔
ماہ مقدس میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ رمضان بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی الفاظ کے گورکھ دھندہ اور ہیراپھیری پر مبنی بجٹ کو مسترد کرتی ہیں۔
حکمرانوں نے چھ ماہ کے اندر بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر انکی حکومت کو چار برس ہو گئے ہیں اب تک وہ دس فیصد بھی بجلی بحران میں کمی کرنے میں ناکام رہے ہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی حکمرانوں کی عیش وعشرت کیلئے نہیں ہے۔