گجرات کی خبریں 6/6/2017

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سعودی عرب پہنچ گئے۔ جہاں پر انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور پاکستانی معززین سے ملاقاتیں کیں۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کو ایئر پور ٹ پر صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ گجراتی’ چوہدری عمر شہزاد ‘ قاری محمد شعیب’ و دیگر نے رخصت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو وزیراعظم نواز شریف خواہ ایک رات کیلئے ہی سہی جیل بھیجنا چاہتے تھے، ان کے بیڈ رومز فون ٹیپ کرنے کے شاہد اس وقت کے وزیرقانون اور ممتاز قانون دان خالد انور ایڈووکیٹ بھی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنی پریس کانفرنس میں حکمرانوں کی قربانی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ یہ چھوٹی عید سے قبل ہی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ جو سلوک سعودی عرب میں ہوا اس کے بعد انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے تھا، اگر کانفرنس میں تقریر کا موقع نہیں ملا تھا تو اپنے ہوٹل میں پریس کانفرنس کر سکتے تھے اس سے انہیں شاہ سلمان یا صدر ٹرمپ نے نہیں روکا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شریف فیملی خاص طور پر نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی ذہنی طور پر ہمیشہ عدالتوں کے خلاف کام کرتے رہے ہیں جن میں غیراخلاقی حرکات بھی شامل ہیں جس کی مثال میں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان سجاد علی شاہ کے بیڈرومز کے فون ٹیپ اور نجی گفتگو بھی ریکارڈ کرنے کی دی تھی جو کہ ہر لحاظ سے غیر اخلاقی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس اطلاع پر پریشان ہو گئے تھے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کو اپنے بیڈ رومز کے ٹیپ ہونے کا علم ہو گیا ہے اور وہ ثبوت اکٹھے کر کے اب پریس کانفرنس کرنے والے ہیں، ان کے کہنے پر میں اور خالد انور ایڈووکیٹ سجاد علی شاہ کو منانے ان کے گھر گئے تو وہ راضی ہو گئے لیکن انہوں نے ہمیں اپنے بیڈ کی سائیڈ ٹیبل کے نیچے لگی ریکارڈنگ ڈیوائس دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ میری بات کا سب سے بڑا ثبوت خالد انور ایڈووکیٹ ہیں جو اعلیٰ ظرف شخصیت ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ملک کے ایک لاکھ سے زائد وکلا میں سے ایک بھی credible (معتبر) وکیل کہہ دے کہ خالد انور کے سامنے اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تو میں اپنی غلطی اور ہر سزا تسلیم کر لوں گا، میں اس سے زیادہ آسان ثبوت کیا پیش کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور نوازشریف کے کئی ایک معاملات میں کشیدگی بڑھنے پر نوازشریف نے شہبازشریف کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیا جس پر ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی اور آج بھی وہ پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تصور کیا جاتا ہے، حملہ آوروں کو پنجاب ہائوس جا کر کھانا کھانے کے اعلانات شاہراہ دستور پر میں نے خود سنے، اپنی پارٹی کے لوگوں کو بکرا بنانے کا رواج بھی اس وقت ڈالا گیا جو آج نہال ہاشمی کی شکل میں سامنے آیا ہے اس وقت ارکان قومی اسمبلی میاں منیر اور طارق عزیز کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف نے اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کو کہا کہ کوئی ایسا طریقہ بنائیں کہ چیف جسٹس کو پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی میں بلا کر سرزنش کی جائے، وزیراعظم کے چند حواریوں نے ان کے اس فیصلے کی تائید کی لیکن گوہر ایوب خان نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت کمیٹی کو اتنا بڑا قدم اٹھانے کا اختیار نہیں اور خبردار کیا کہ اس کا سخت ردعمل آ سکتا ہے، آپ ایسی غلطی نہ کریں اس کے بعد وزیراعظم نے گوہر ایوب کو اپنے ساتھ وزیراعظم ہائوس چلنے کیلئے کہا، راستے میں بقول گوہر ایوب نوازشریف نے ان کے گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ کوئی ایسا راستہ نکالیں کہ چیف جسٹس کو کم از کم ایک رات کیلئے جیل بھجوایا جائے اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خدا کیلئے ایسی باتیں نہ سوچیں جن سے پورا نظام زمین بوس ہو جائے لیکن نوازشریف باز نہ آئے اور سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسی طرح 1997ء میں ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ پر یہ کہہ کر حملہ کرایا کہ جسٹس بخاری نے نوازشریف کی مرضی کا فیصلہ نہیں دیا، ان کی عدالت پر حملہ کر کے انہیں بے عزت کیا جائے جس پر ارکان پنجاب اسمبلی افضل گل اور چودھری سمیع اللہ پر ہائیکورٹ نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے حسین نواز کے جیلیں کاٹنے کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کون سی جیل کاٹی ہے جب انہوں نے چلنا شروع کیا ہو گا تب کا علم نہیں باقی سب ہمیں معلوم ہے، یہ مرسڈیز میں بیٹھتے ہیں تب بھی کہتے ہیں بڑی مشکل ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ حکمرانوں کو اس حالت میں لانے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، پھر سراج الحق، شیخ رشید اور میڈیا ہے۔ حسین نواز کی حالیہ تصویر کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کیا ہے کہ ان پر ظلم ہو گیا، وہ کرسی پر بیٹھے ہیں، سائیڈ ٹیبل پر لیٹرپیڈ اور قلم کے علاوہ کیا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سیکرٹری زکواة حکومت پنجاب حسن اقبال نے سرائے عالمگیر، کھاریاں اور لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیااور شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات ،پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا، اے سی سرائے عالمگیر عزوبہ عظیم، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، رمضان بازاروں کے انچارج بھی موجود تھے۔ سیکرٹری زکواة نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور فروخت کیلئے رکھی گئی اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی،وزن اور ریٹس کا جائزہ لیا۔ انہوںنے شکایات کائونٹر ، میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا سٹاف اور خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔ سیکرٹری زکواة نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ایگری فیئر پرائس شاپس پر مزید بہتر کوالٹی کی حامل اشیاء رکھی جائیں اور انکے ریٹ دیگر سٹال ہولڈرز سے کم ہوں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کریانہ کے سٹالز پر اعلی معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،رمضان بازاروں کی صفائی، سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، پارکنگ، پبلک واش رومز، خریداروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ڈی ایس پی رمضان کمبوہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی غضنفر طاہر و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ، ریونیو سٹا ف کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ منڈی میں لائی جانیوالی ہر آئٹم کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے جس کے بعد مارکیٹ کمیٹی کا عملہ نرخ مقرر کرے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ کارڈز کا اجرا یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی ناجائز منافع خوری نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اور ایسا کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے میونسپل کارپوریشن گجرات کی تمام 72وارڈز کیلئے لوڈ چاند گاڑی رکشہ فراہم کر دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے لوڈر چاند گاڑی رکشا ئوں کی چابیاں سینڑی سٹاف کے حوالے کیں، ڈپٹی میئر چوہدری آصف رضا، چیف آفیسر افضل محمود بٹ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود نے بتایا ہے کہ شہری علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے 84لاکھ روپے لاگت سے72لوڈ ر چاند گاڑیاں خریدی گئی ہیں، ہر وارڈ کی صفائی کیلئے ایک لوڈر چاند گاڑی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چاند گاڑیاں حکومت پنجاب کیطرف سے ایم پی اے گرانٹ کے تحت فنڈز سے خریدی گئی ہیں، لوڈر چاند گاڑی کے ذریعے باآسانی گلیوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایا جائے گا جہاں سے کنٹینرز کے ذریعے مرکزی ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچا دیا جائے گا۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کو صاف ستھر ا بنانے کیلئے شہریوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے میونسپل کارپوریشن نے نہایت اہم قدم بروقت اٹھایا ہے، گجرات شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور تمام شہریوں کو بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ انہوںنے سینڑی سٹاف پر زور دیا کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر محنت کریں اور خوبصور ت اور صاف گجرات کے خواب کی عملی تعبیر کیلئے اپنا مثبت کردارادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا جی ٹی روڈ پر بڑی پنکھا سازی فیکٹری جی ایف سی فین میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،مئیر گجرات حاجی ناصر محمود، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ، ڈی ایس پی عرفان سلہری، جی ایف سی فین کے سربراہ میاں اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا ریسکیو 1122 کی طرف سے آگ بجھانے کیلئے جاری آپریشن کی خود نگرانی کی نیز افسران وعملہ کو ہدایات جاری کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت انچارج ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک عبدالرشید نے کی، واک کے شرکاء نے جی ٹی روڈ پر مارچ کیا اورشجر کاری بھی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی او ایمرجنسی ملک عبدالرشید نے کہا کہ زمین 7ارب سے زائد انسانوں کا مسکن ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گلیشئر پگھلنے سے سیلاب اور قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تیزی سے جنگلات کی کٹائی نے نوع انسانی کی بقا کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے ، آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر کرہ ارض کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھا جائے۔ ڈسٹر کٹ ا یمر جنسی آ فیسرنے کہا کہ ہمیں اپنے زمین کہ ماحولیاتی آلودگی سے پا ک رکھنا ہے ۔اور ایسی چیزوں کا استعما ل کم سے کم کرے جو آلودگی کا سبب بنتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز چوہدری محمدیوسف آف سارو چک چیئرمین کے گھر گے اور ان کے جوانسال بھتیجے کی وفات پر افسوس کیا اور معغفرت کی دعا کی چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری محمد افضل سے بھی افسو س کیا اور مرحوم کے حوالے سے یادیں تازہ کیں انھوں نے مسلم لیگی رہنما چوہدری صابر ملہی مرحوم کے گھر جا کر بھی فاتحہ خوانی کی چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری ندیم اختر ملہی،چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ ،سید ساجد شاہ ودیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے گزشتہ روز بہت مصروف گزارہ انھوں نے وفود سے ملاقاتیں کیں مسلم لیگ کے منتخب بلدیاتی نمائیندوں ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ملاقاتیں کیں اور تنظیمی حوالے سے کارکردگی سے آگاہ کیا چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ صفیں درست کریں حکمرانوں کا چل چلائو ہے اب موجودہ حکمران جتنا عرصہ مزید اقتدار میں رہیں گے مزید رسوا ہونگے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ بجٹ کے الفاظ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں آج کسان ،مزدور اور صنعتکار سب پریشان ہیں لیکن حکمران سب اچھا ظاہر کر رہے ہیں الیکشن نتائج حکمرانوں کو حقیقت اور افسانے کے فرق سے آگاہ کریں گے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ گزشتہ چار برس سے بجلی منصوبوں کے افتتاح کیے جا رہے ہیں مگر ملک میں اندھیرے بڑھ گے ہیں عجیب کارکردگی ہے بجلی بحران حل کی بجائے بڑھ گیا ہے انھوں نے کہا کہ زراعت کی تباہی اور قرضوں کے انبار حکمرانوں کے کارنامے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) الراعی فری ہسپتا ل کی تعمیرمکمل، چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس مورخہ06-06-2017کوباضابطہ افتتاح کریںگے، الراعی ہسپتال کی تعمیرپردس کروڑروپے لاگت آئی ہے۔ تین کنال پرمشتمل تین منزلہ توسیعی منصوبہ پانچ سال میںمکمل ہواہے ۔ ہسپتال میںجدیدترین آپریشن تھیٹر، گائنی سمیت ہرمرض میںمبتلا مریضوںکے لئے سہولیات کاانتظام کیا گیاہے ۔ سنیئرماہرمعالج ڈاکٹرالطاف حسین چوہدری ڈائریکٹرایڈمنسٹریٹرمقررہوگئے۔ نورکنی بورڈزآف ڈائریکٹرمیںچیئرمین چوہدری محمدیوسف، سہیل ریاض چوہدری، ارشدمحمودسلیمی، مہرمحمدرفیق بھٹہ، لالہ محمدخلیل، بابو شعیب ادریس، محمداختر، بابو احمدظہیر،چوہدری محمدیونس شامل ہیں جبکہ صوفی محمداقبال سیکرٹری نشرواشاعت مقررہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چیئرمین ملہی اینڈکمپنی چوہدری ندیم اخترملہی نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روزہ نفس کوتکبرگھمنڈاوربخل جیسے برے اخلاق سے پاک کرتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک عبادات کامقدس مہینہ ہے۔ ماہ رمضان ہمیںانصاف، اخوت، بھائی چارے اورانسانیت کادرس دیتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان اورقرآن ایک مسلمان معاشرے کااچھاشہری بننے میںاہم کرداراداکرتے ہیں۔ رمضان تربیت کامہینہ ہے اس میںانسان کے اندرنیکی کرنے کاجذبہ پیداہوتاہے۔ رمضان المبارک تقویٰ وپرہیزگاری کامہینہ ہے ۔ ماہ صیام انفرادی اصلاح اورتزکیہ نفس کاتقاضاکرتا ہے ۔ دلوںکااطمینان اللہ کے ذکرمیںہے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سیاسی وسماجی راہنماچوہدری جمشیدرسول وڑائچ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روزہ ایسی عبادت ہے جس کے ذریعے خالق کائنات اورانسان کاخفیہ رابطہ ہوجاتا ہے۔ اس عبادت میںریاکاری یاظاہرہ ونشانی نظرنہیںآتی۔ اس عبادت کے ذریعے انسان اپنے اللہ کوراضی کرکے اجروثواب کاحقدارٹہرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ روزہ سے انسان تقویٰ حاصل کرکے متقی وپرہیزگاربن جاتا ہے۔ سال کے باقی گیارہ ماہ روزہ جیسی عظیم عبادت انسان کودرست سمت پرگامزن رکھتی ہے۔ جوانسان پرہیزگاری اختیارکرلیتا ہے اس میںصاف خصلتیں آجاتی ہیںجس سے اس کا ظاہر وباطن پاک ہوجا تا ہے
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت 27رمضان المبار ک کو سرکاری سطح پر ”یوم پاکستان” منانے کا اعلان کرے۔ اسلامی ممالک کا یوم آزادی اسلامی مہینے کی مناسبت سے منانا چاہیئے۔ جماعت اہلسنّت نے 27رمضان کو یومِ پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس روز ملک بھر میں استحکام کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآباد صاحبزادہ حافظ حامد سعید نے کہا کہ 27رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔ لیلتہ القدر کو بننے والا پاکستان کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ رمضان میں گناہ گاروں کیلئے درِ توبہ کھول دیا جاتا ہے۔ روزہ کا نگران روزے دار کا ایمان ہو تا ہے۔ ایک مومن کو چاہیئے کہ وہ روزے کے ذریعے اپنی قوت ارادی کو مضبوط کرنے کی عملی تربیت حاصل کرے۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ حکومت رمضان میں کمر توڑ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرے۔ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے۔ تاجر رحمتوں کے مہینے میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھاکر اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ویروکی روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارٹھیکیدارسڑک کوادھیڑکرغائب ہوگیا، موضع ویروکی کوجی ٹی روڈ سے ملانے والی واحدسڑک ویروکی روڈگزشتہ کئی سالوںسے ٹوٹ پھوٹ کاشکارچلی آرہی تھی منتخب نمائندوںکی منت سماجت کے بعدسڑک کی تعمیرکازورشورسے آغازہوامگر8ماہ سے ٹھیکیدارسڑک کوادھیڑکرغائب ہوگیا ہے۔ اہل دیہہ شدیدپریشانی میںمبتلا ہیںانہوںنے ڈپٹی کمشنر کمشنرگوجرانوالہ محمدعامر جان سے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ کی اس سکیم کوجلد ازجلد مکمل کروایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) )پیپلزپارٹی کا بجٹ سندھ کی عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔پی پی کا موجودہ بجٹ سندھ کی عوام کو مزید تباہی سے دوچار کردیگاسندھ کے مالی سال 2017-18میں10کھرب 43ارب سے زائد کا بجٹ ان ہی لوگوں کے پیٹوں میں جائیگا جو سندھ کی عوام کا خون گزشتہ کئی دہائیوں سے پی رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے تاریخ کا بدترین بجٹ نہایت جرات مندی سے پیش کیا۔بجٹ میں ان موضوعات کی تشہیر کی گئی جو اس وقت پیرس میں زیر تکمیل ہیں ۔ہر سال صحت اور تعلیم کے نام پر بجٹ رکھا جاتاہے جو بلاول ہائوس کے مال مویشیوں کو کھلادیا جاتاہے، بجٹ میں ٹیکس ہی ٹیکس ہے فائدے کی کوئی چیز نہیں ہے حیران ہو ں یہ ہر سال اتنا بڑا جھوٹ بول کس طرح لیتے ہیں۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جب حکومتی اقدامات اوراس کے ثمرا ت صرف وزیروں اور مشیروں تک ہی محدود رہیں اور اس کا تعلق عوام سے دوردور تک نہ ہو تو ایسی حکومت کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔یہ ستم کیا کم ہے کہ اندرون سندھ میں پینے کا جو پانی ہے اسے جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ سے پی رہے ہیں پھر یہ کس ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں؟ ،۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر اسی نے لکھی جس نے اسحاق ڈار کے کان بھرے تھے ۔ثابت ہوگیا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کی دنیا کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ چاہے جتنے بھی معصوم بن جائیں عوام کا ان پر سے اعتماد اٹھ چکاہے ۔تعلیم کے بجٹ میں 24فیصد اضافہ سرکاری اسکولوں میں موجود گدھوں اور گھوڑوں کو ملے گا۔نوجوان نسل اس وقت نقل میں مصروف ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ اس وقت سندھ اور پنجاب کے حکمران کرسی بچائو مہم چلارہے ہیں جنھیں عوام کی جان ومال کی کوئی پروا نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی) ڈائریکٹرفیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے زیراہتمام آل پاکستان ایکسیلینس ایوارڈزتقریب کا کامیاب انعقادکرانے والے افسران اوراہلکاروںکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔جس میںڈائریکٹوریٹ کی جانب سے افسران اوراہلکاروںکی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام و تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔ایف جی ای آئی کے ترجمان واجدمسعود کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرایف جی ای آئی برگیڈئیرڈاکٹرمحمد آصف اقبال تھے ۔ اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محسن احسان ، جی ایس او ون امتحانات لیفٹیننٹ کرنل اسد ، جی ایس او ون سکولز لیفٹیننٹ کرنل نعیم،جی ایس ٹو،پرنسپل اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے برگیڈئیرڈاکٹرمحمد آصف اقبال نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن کے زیرانتظام ملک بھرمیں پھیلے تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہیںاورمعیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ برگیڈیئرمحمدآصف اقبال نے کہا کہ ایف جی ای آئی کے اداروں میں بے پناہ صلاحیت کے حامل افرادہیں جوکہ اپنی محنت اور کارکردگی سے ادارے کی ترویج وترقی اور فروغ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت سربراہ ادارہ ماتحت ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ اصل خوشی وہ ہے جو ماتحت کی ویلفیئر کرکے حاصل کی جاتی ہے، ان کاکہناتھاکہ ماتحت کی محنت کا کریڈٹ اس کو ضرور دینا چاہیے۔ انہوں نے سربراہان ادارہ کوہدایت کی کہ دل میں خوف خدا رکھ کر محنت کریںاور ماتحت کا خیال رکھیں اور فروغ تعلیم کے لیے کوشش کریں۔انہوںنے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گے۔ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد آصف اقبال نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام ملک بھرکے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کے نتائج پیشہ ور اور محنتی فیکلٹی ممبران کی وجہ سے بہتری آئی ہے۔بعد اذاں مہمان خصوصی نے پرنسپلز اور سٹاف کوآل پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کے میگا ایونٹ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینئرپرنسپل ایف جی سرسیدپبلک سکول ریحانہ امتیازنے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی کارکردگی سراہناخوش آئنداقدام ہے اور نقداورسرٹیفکیٹ دینے سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ریحانہ امتیازنے ڈائریکٹرکویقین دلایاکہ آئندہ بھی آپ کے زیرسایہ ملازمین ادارے کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ادارے میں پہلی بارایسی تقریب کاانعقاد ہواہے جس میں ملازمین کی کارکردگی کو سراہاگیاہے جس سے ملازمین کو جوش اور جذبہ و ولولہ ملاہے اور آئندہ بہترین خدمات سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے رمضان المبار ک میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو واپڈا حکام کو طلب کرلیا ، ناروا لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے سوات کے عوام مشکلات سے دوچار اور پانی کی قلت سے مسائل جنم لے رہے ہیں ، گذشتہ روز تحصیل ناظم اکرام خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلاسعید خان ، صدر سوات پریس کلب شہزاد عالم ، تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد ، واٹر سپلائی انچارج تاج ملوک خان بھی موجود تھے ، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے ڈپٹی کمشنر کو مینگورہ شہر سمیت تحصیل بابوزئی میں بجلی ناروالوڈ شیڈنگ کے وجہ سے پیدا ہونے والے مشکلات سے اگاہ کیا اور کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے وجہ مینگورہ شہر میں 52ٹیوب ویلز بند ہونے سے عوام پینے کی پانی سے محروم ہیں اور شہر کے عوام مظاہروں پر مجبور ہیں اور آئے روز ٹی ایم اے میں مظاہرے لیکر آتے ہیں جس سے نقص امن کا خدشہ ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت پورے سوات کے عوام کے مشکلات سے اگاہ ہے اور شدید لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں ان کے مشکلات بڑھ گئے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے واپڈا حکام سے رابطہ کرکے انہیں فوری طور پر عوام کے مشکلات کے خاتمے کی ہدایت کی ، اور اس سلسلے میں بروز بدھ بوقت 12بجے واپڈا حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا وار کہا کہ متعلقہ حکام لوڈ شیڈنگ شیڈول اپنے ساتھ لیکر آئیں ، انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ شہر سمیت ضلع بھر میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جائیں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام سعید خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ، تاجر برادری نرخوں سے تجاوز نہ کریں اور عوام کو سرکاری اور کنٹرول نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں ، اجلاس سے خطاب میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بازاروں کی چیکنگ روز مرہ کی بنیاد پر کریں اور شہر سمیت ضلع بھر میں عوام کو سرکاری اور کنٹرول ریٹس پر اشیائے خودرنوش کی فراہمی یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تاجر برادری بھی عوام کو اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اعتدال لائیں ، کسی قسم کی تجاوز نہ کریں ، غلام سعید خان نے کہا کہ سوات میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی رعایت کی جائیگی ۔