اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں مسلح افراد نے چینی باشندوں پر تشدد کیا ہے۔ تشدد کے بعد نقدی اور سفری دستاویزات بھی چھین لی گئیں ۔ چینی باشندوں نے وزیر داخلہ، ایس ایس پی اسلام آباد اور تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی۔
اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں مسلح افراد نے چینی باشندوں پر تشدد کیا ، نقدی اور سفری دستاویزات چھین لیں ۔ چینی باشندوں نے تحفظ کے لیے وزیر داخلہ کو درخواست دے دی ۔ چینیوں پر حملہ کرنے والے اشتیاق نامی ملزم کی شناخت ہو گئی۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں مقیم چینی باشندوں پر آٹھ مسلح افراد نے تشدد کیا۔ زخمیوں میں “لوویگزنگ، لیوثالونگ” اور دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ اور تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواستوں میں چینی باشندوں نے موقف اختیار کیا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور گن پوائنٹ پر حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔