رمضان بازار عوام کو حقیقی ریلیف دے رہے ہیں : حاجی قیصر امین بٹ

Haji Qaisar Amin Butt

Haji Qaisar Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما،سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک میں لگائے جانیوالے رمضان بازار عوام کی حقیقی ریلیف دے رہے ہیں جس سے 95فیصد عوام مستفید ہو رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی خدمت کیلئے تمام اقدامات لائق تحسین ہیں اور ان اقدامات پر عوام الناس وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو خراج عقیدت کے ساتھ ساتھ تہہ دل سے دعائیں بھی دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی بہتری، خیرخواہی کیلئے مثبت اقدامات کرکے عملی خدمت کا ثبوت دیا ہے ، اجلاس میں دیگر لیگی اراکین بھی شریک تھے۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور