اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پانامہ معاملہ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کو جمعہ 9 جون جبکہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز کو ہفتہ 10 جون کو طلب کیا تھا تاہم رات گئے اچانک شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز ہفتہ کی بجائے آج صبح گیارہ بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے اور ٹیم کے سوالات کے جواب دیں گے۔
حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے یہ دوسری پیشی ہو گی۔ ان کے بڑے بھائی حسین نواز جمعہ نو جون کو چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔