اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی آج جے آئی ٹی میں پانچویں پیشی ہوئی۔
حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی کہ دوبارہ بلائیں گے یا نہیں، جے آئی ٹی جب بھی بلائے گی، آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حسین نواز نے مزید کہا کہ شکوک و شبہات پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔
وزیر اعظم کے صاحبزادے نے گرمی میں انتظار کرنے پر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔