پیرمحل (نامہ نگار) ضلعی و تحصیل انتظامیہ رمضان بازار کی مانیٹرنگ پر، پیرمحل شہر میں پانی بھرے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ماہ رمضان’ میں روزانہ کی بنیاد پر قصابوں کے ناپ تول کے پیمانوں اور گوشت کوچیک کیاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہراور گردونواح کے قصاب مبینہ طور پربلا خوف و خطرہ بیمار اور لاغر جانوروں کا پانی بھرا گوشت فروخت کر کے کھلم کھلا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھنائونا دھندہ کر رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اور بعض قصاب اپنے جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے سلاٹر ہائوس لے جانا بھی گوارہ نہیں کرتے ضلعی وتحصیل انتظامیہ رمضا ن بازار کی مانیٹرنگ پر لگی ہوئی ہے تحصیل انتظامیہ کی مصروفیت سے فائدہ اٹھاکر قصاب مہنگے داموں مضرصحت گوشت فروخت کرکے شہریوں کی کھال ادھیڑ رہے ہیں شہریوں محمدیٰسین رحمانی ، رانامحمد جمیل ، حاجی اللہ دتہ ودیگرنے بتایا کہ شہر کے ہر قصاب کا الگ ریٹ ہے اگر کوئی صارف مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر احتجاج کرتا ہے تو قصاب اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے مضر صحت اور مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر شہریوں نے متعدد بار اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں نہ رینگنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔پانی بھرے اور بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے سینکڑوں شہری پیٹ کی موذی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیںجبکہ قصابوں کے پھٹوں کے ارد گرد لوہے کی جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے تمام دن مکھیاں گوشت پر بھن بھناتی رہتی ہیں اور ٹریفک کی وجہ سے اڑنے والی زہریلی گرد بھی گوشت سے چمٹی رہتی ہے۔ جو قصاب جانوروں کو سلاٹر ہائوس لیجانے سے گریز نہیں کرتے ان کے مارکیٹ میں فروخت کے لئے لائے جانے والے گوشت کو چیک کرنا ویٹرنری ڈاکٹر اور تحصیل انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں قصابوں کے پھٹوں اور فروخت کے لئے رکھے گئے گوشت اور ناپ تول کے پیمانوں کو چیک کرنے سے شہری موذی امراض اور مہنگے داموں گوشت خرید کرنے سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اصلاح احوال کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرمحل ( نامہ نگار )حرام کاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کواغواکرلیا تفصیل کے مطابق ذوالفقار ٹائون پیرمحل کی رہائشی صابراں بی بی زوجہ عبداللہ کی بیٹی سکینہ عرف سقہ بعمر تقریباً18سال کو ممتاز ز ولد عبدالغفور قوم جنڈورے ساکن خانجوان پیرمحل حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )ملک پر کرپشن مافیا قابض ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت 20کروڑعوام ذہنی اذیت کاشکار ہیں۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ہر پاکستانی ایک لاکھ سترہ ہزار روپے کامقروض ہے موجودہ حکومت کے چاربرس گزرنے کے باوجود نہ کرپشن کاخاتمہ ہوااور نہ ہی ملکی معیشت میںکوئی خاطرخواہ بہتر نظر آئی ہے۔رہی سہی کسربیرونی قرضوں نے پوری کردی ہے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کی تقدیر کے فیصلے کرنے والوںکومعلوم ہی نہیں کہ قوم پر کیاگزررہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار رانا محمد شفیق امیدوارپنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا بے روزگاری اورغربت نے مزدور طبقے کوفاقہ کشی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ہر عوامی منصوبے پر اوپر سے لے کر نیچے تک کرپٹ عناصر پوری طرح سرگرم ہیں۔ملک میں کوئی بھی منصوبہ اٹھاکردیکھ لیں رشوت خوری اور کرپشن کی داستانیں ملتی ہیں انہوںنے کہا سوئی نادرن نے96.38،سدرن نے114.57روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت بڑھانے کامطالبہ کیاہے جوکہ تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ حکمرانوں نے عوامی مشکلات میں اضافے کی قسم کھارکھی ہے۔ایک طرف آئے روزعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے طرح طرح کی اسکیمیں بنائی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب ریلیف کے نام پر طفل تسلیوں سے کام چلایاجاتاہے۔حکومت اگرعوام کی زندگی آسان نہیں بناسکتی تواسے اجیرن بنانے کابھی کوئی حق حاصل نہیںضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم گیس کے نرخوں میں اضافے کی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔خودساختہ فیصلے درحقیقت عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہیں۔پاکستانی حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت ملک بحرانوں کا شکار ہے۔مسائل کے انبار لگے ہیں۔غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔ہمارے تمام مسائل کاحل محب وطن قیادت ہی نکال سکتی ہے مگر بدقسمتی سے یہ کمی آج تک پوری نہیں ہوسکی۔
پیرمحل(نامہ نگار ) پیرمحل میں بارش طوفان بادوباراں درخت گرنے سے دوموٹرسائیکل رکشے تباہ ، لاری اڈا پیرمحل نہر کا منظر پیش کرنے لگا بارش کے باعث پیرمحل گریڈاسٹیشن کے تمام فیڈر ٹرپ کرگئے محکمہ سوئی گیس نے عوام کو تنگ کرنے کے لیے دانستہ طورپر گیس بند کردی گیس اور بجلی کی بندش کے باعث عوام کو سحری میں سخت مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں آندھی بارش طوفان بادوباراں کے باعث بجلی کے پول اکھڑگئے چھوٹے بڑے قد آور سائن بورڈ گر کر تباہ ہوگئے بجلی کے پولوں پر درختوں کے ٹہنے گرنے سے پیرمحل شہر کے تمام فیڈر ز ٹرپ کرگئے واپڈا کی عملہ ملازمین کی کمی کا بہنہ بناکر رات کے وقت بجلی کی سپلائی چالو نہ کرسکا محکمہ سوئی گیس کے غیر ذمہ داران عملہ نے رمضان المبارک میں عوام کی بددعائیں لینے کے لیے گیس مکمل طورپر بند کردی جس سے سوئی گیس اور بجلی کی بندش کے باعث عوام کو سحری میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑا بارش کے پانی سے لاری اڈا پیرمحل ، صدر بازار پیرمحل اور مضافاتی آبادیاں نہر کا منظر پیش کرنے لگی ساڑھے 22کروڑر وپے سے تعمیر شدہ پیرمحل رجانہ کارپٹ روڈ پانی کے نکاس نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ دوسرے روز بڑی مشکل سے چند مقامات سے پانی نکال سکا مگر شہر کے زیادہ تر بازاروں میں پانی جمع ہونے سے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شدید بارش کے باعث رمضان بازار پیرمحل کے شامیانے پھٹ گئے اور تمام سٹالز کا سامان بکھر گیا علی الصبح رمضان بازار پیرمحل کی انتظامیہ اپنے اپنے سٹالز کی مرمت میں مصروف نظر آئی
پیرمحل(نامہ نگار ) حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں،ملکی تاریخ کے طویل ترین دھرنوں نے جہاں عوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاںحکومت اور اپوزیشن کے مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، یہی وجہ ہے کہ میگا کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث تمام پارلیمانی جماعتوں کو آج اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اور وہ انتخابی دھاندلیاں تسلیم کرنے کے باوجود کرپٹ حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں 11کروڑ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم امیر غریب کو برابری کے حقوق دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما محمد احسان ننھا آر ے والے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا عام آدمی آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی ملی بھگت کا ہی نتیجہ ہے، کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباپروری میں موجودہ حکمرانوں نے تو زرداری حکومت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف دھاندلی زدہ فراڈ حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جو ملک میں اصل جمہوریت لا کر رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں جو امیدیں اور توقعات حکمرانوں سے وابستہ کی تھیں اب وہ مایوسی میں بدل چکی ہیں۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلص اور محب وطن قیادت برسراقتدار آکر ملک کے مسائل کو حل کرے گی۔عوام الناس کو ریلیف فراہم کیاجائے گا اور پاکستان خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں۔عوام الناس کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی مشقت کا عالمی دن ”ورلڈ چائلڈ لیبرڈے”-12 جون کو منایا جائے گا اس موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سمیت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل ہیڈکوارٹرز پر خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
پیرمحل ( نامہ نگار )عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے ـ اس سلسلے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہےـان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئر مین بیت المال کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے بیان میں کیا انہو ںنے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے ـ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ـ پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ںپر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو ـ یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے ـانہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میںپاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ںنے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیںجنہو ںنے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ںدی ہیں