مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حلقہ پی پی 175 میں مخصوص سیٹ پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مسعود احمد بھٹی کے مقدمہ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آیا ہے، انٹر پارٹی الیکشن میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، مسز مزمل مسعود بھٹی، تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں مسز مزمل مسعود بھٹی کی طرف سے مصطفی آباد میں کیمپ لگایا گیا، جہاں پر کارکنان تحریک انصاف کو انصاف پینل اور احتساب پینل کے امیداروں اور ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ساڑھے پانچ کروڑ لیکر میری مخصوص سیٹ پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میں بیرونی ملک کاروباری مصروفیات اور بیٹے کے تعلیمی معاملات کے سلسلہ میں گئی تھے،مخصوص سیٹ پر آنے کی آفر مجھے مسعود احمد بھٹی کی شہادت کے چند دن بعد ہی ہو گئی تھی، مخصوص سیٹ پر آکر مسعود احمد بھٹی شہید کی 16سالہ جدوجہد کو فراموش نہیں کر سکتے،ہم نے ہر صورت الیکشن لڑنا ہے، مخصوص سیٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کیلئے دعا گو ہوں کہ مردوں کی بھی کوئی مخصوصی سیٹ ہو اور وہ بھی مخصوص سیٹ پر آجائیں، حلقہ میں پانچ کروڑ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں مجھے پچاس یا سو کروڑ بھی دیا گیا تو بھی الیکشن ہر صورت لڑوں گی، مسعود احمد بھٹی شہید کے قاتلوں کو آٹھ آٹھ بار پھانسی اور 18،18لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں حلقہ پی پی175کے عوام کی امنگوں کے مطابق اور انصاف ہوا ہے جبکہ بری ہونے والے تین افراد کے خلاف بھی اپیل کریں گے اور انہیں بھی اپنے جرم کی سزا دلوائیں گے، حلقہ پی پی175کی عوام کی مجھے بھر پور سپورٹ حاصل ہے اور آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کروں گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج، پولیس اہلکاروں نے مسجد کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کیا تھا، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد شان اسلام اڈا مصطفی آباد میں چیکنگ ڈیوٹی پر موجود محمد ساجد نے مسجد کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کیا کہ یہاں موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے نمازیوں اور راہ گیروں کو تکلیف ہو گی، جس پر شدید مزاحمت کرنے لگا، اور موٹر سائیکل مسجد کے سامنے درمیان سٹرک کھڑی کر دی، جس پر رائے کلاں کے رہائشی محمد آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواحی گائوںستوکی میںرفع حاجت کیلئے گئی 14سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے اغوا کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کے رہائشی محمد اکبر کی 14سالہ بیٹی (س) رفع حاجت کیلئے حسب معمول کھیتوں کی طرف گئی تو مظہر حسین، بگو و تین نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا، بعد ازاں مظہر حسین نے فون کرکے بتایا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ کی بیٹی کہاں ہے مجھے پچاس ہزار روپے دے دوپچاس ہزار روپے ادا کرنے پرانہوں نے بگو کا گھر دیکھا دیا، جب مدعی مقدمہ دیگر افراد کے ہمراہ جب بگو کے گھر میں داخل ہوئے تو ملزمان شور شروع کر دیا اور سائل کی بیٹی کو کہیں چھپا دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)افطاری کا سامان لینے کیلئے آئے سرکاری ملازم کی موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی اسد ریاض مصطفی آباد للیانی بازار میں افطاری کا سامان لینے کیلئے آیا ہوا تھا کہ کسی نا معلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی، مقدمہ درج، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126