لاہور (پی ایم این) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بھاری اور مہنگے قرضے لے کر نظام چلانے کی روایت سے معیشت کا دیوالیہ نکل رہا ہے ،حکمران عالمی اداروں کی جانب سے غلط پالیسیوں بارے تنبیہ اور وارننگ کی رپورٹس کو منظر عام پر ہی نہیں آنے دیتے یہی وجہ ہے کہ مصنوعی بنیادوں پرکھڑی معیشت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہو سکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکمران دن رات معیشت کی ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری طرف ملک پر نہ صرف قرضوں کا بوجھ گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہا ہے بلکہ ہر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ حکمرانوں کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے باعث تجارتی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے لیکن حکمران اور وزراء اپنی کرپش کو بچانے میںلگے ہوئے ہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں بیرونی قرضے لینے کی دوڑ لگی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے لئے گئے قرضوں پر بھی سود کی مد میں اربوں روپے ادا کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر اپنے وسائل پر انحصار کرکے معیشت کو مضبو ط بنیادوں پر کھڑا کرے گی ،ٹیکس کا شفاف نظام لایا جائے گا اور غریب کی بجائے ان لوگوںکو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جو اس کی استعداد رکھتے ہیں ۔انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت میں لوگ خود ٹیکس دیں گے جسے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔
ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے:مجلس تحفظ ختم نبوت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں کا لاہور کی مختلف مساجد آگاہی ختم نبوت مہم سے خطاب لاہور(پی ایم این)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،پیر رضوان نفیس،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ، مولانا عبدالنعیم ، قاری ظہورالحق ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا خالد محمود ،مولانا سعید وقار،حافظ ظفراللہ سندھی ودیگر علماء کرام نے ضلع لاہور کی مختلف مساجد میں آگاہی ختم نبوت و ناموس رسالت مہم سے خطاب کیااور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کیا۔مذمتی قراردادیں بھی منظور کروائیں اور حکومت کوخبردار کیا کہ حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے ۔ 295-C ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ناموس رسالت کے خلاف ترمیمی بل اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہیں مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عشاقان مصطفےٰۖ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔علماء نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بیرونی دبا ؤ پر خفیہ طریقے سے ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم لاکر یہ قانو ن غیر موئثر کرنا چاہتی ہے۔حکومت اگر کوئی ایسا ترمیمی بل لائی تو دینی جماعتیں اسکو منظور نہیں ہونے دیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کریں اور ہرقسم کا بیرونی دبا ؤ مسترد کرتے ہوئے اہل اسلام کے جذبات کی ترجمانی کریں ۔
وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ کا اچانک کامونکی کے رمضان سستے بازار کا دورہ رمضان پیکیج میں حائل ہر منفی کردار کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں لیبر ڈیپارٹمنٹ باقاعدگی سے اوزان اور باٹوں کو چیک کرے رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا125 روپے جبکہ20کلو آٹے کا تھیلا250روپے کی سبسڈی سے دستیاب ہے لاہور (پی ایم این)صوبائی وزی بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اچانک کامونکی کے رمضان سستے بازار کا دورہ کیا۔ انتطامیہ اور صارفین ان کو اپنے درمیان پا کر حیران ہوئے۔ انہوں نے رمضان بازار میں رکھی سبزیاں اور پھلوں کے معیار کو چیک اور قیمتوں بارے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت کے اس رمضان پیکیج میں حائل ہر منفی کردار کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ باقاعدگی سے اوزان اور باٹوں کو چیک کرے۔انہوں نے رمضان بازار کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کو خاص طور پر چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے صارفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 9 ارب روپے سے زائدکا تاریخی رمضان پیکیج دیا دیا گیا ہے۔سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے،جس کے تحت رمضان المبارک میں 10کلو آٹے کا تھیلا125 روپے کی سبسڈی سے 250روپے میں جبکہ20کلو آٹے کا تھیلا250روپے کی سبسڈی سے 500روپے میں دستیاب ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کوریلیف مہیا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں 318سے زائدسستے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں قائم ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طورپر کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں اوران زرعی فیئر پرائس شاپس پر چنے کی دال،بیسن،کھجور،سیب اور کیلا مارکیٹ سے 20روپے کم قیمت پر مل رہا ہے ،اسی طرح گھی،کوکنگ آئل،چکن،انڈے اورچینی بھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔سحر و افطار کیلئے صوبہ بھر میں 2ہزار سے زائد مدنی دسترخوان قائم کیے گئے ہیںاوران دسترخوانوں پر مفت سحر و افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوںنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پرعوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی چیز کی قلت یا عدم دستیابی کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ معیاری اشیاء صرف کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔
بہاول پور ضلع کی 62دیہی غریب خصوصی خواتین میں دودھ دینے والی (دودھیل) گائے اور بھینس مفت فراہم کی گئیں لاہو(پی ایم این) حکومت پنجاب کی جانب سے بہاول پور ضلع کی 62دیہی غریب خصوصی خواتین میں دودھ دینے والی (دودھیل) گائے اور بھینس مفت فراہم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں ایرڈ زون بہاول پور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمدقریشی، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو اسٹاک سردار عاشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد ملک، ڈاکٹر رب نواز کوثر، ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی ادارہ(ایرڈ زون) ملک محمد یوسف،جہانگیر کھگہ، ڈاکٹر علی رضا عباسی، ڈاکٹر محمد ارشد، جاوید جوئیہ ایڈووکیٹ، ملک ظفر اور میاں صادق پنواں موجود تھے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ غریب اورمعذور خواتین معاشرہ پر بوجھ نہ بنیں بلکہ وہ باعزت روزگار حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب اور صوبائی محکمہ لائیو سٹاک کے باہمی اشتراک سے دیہات میں رہنے والی غریب وسپیشل خواتین کو دودھ دینے والی گائے، بھینس اور ان کے بچے بذریعہ قرعہ اندازی مفت دیئے گئے ہیں تاکہ وہ دودھ بیچ کر روزگار کما سکیں۔انہوں نے کہا کہ دیئے جانے والی گائے اور بھینس اعلیٰ نسل کی ہیں۔ان کی حفاظت اور نگہداشت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ اور ضروری معلومات کی فراہمی کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور عملہ مفت خدمات فراہم کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاشق حسین ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہی سپیشل خواتین کو مفت دیئے جانے والی گائے اور بھینس کی محکمہ کی جانب سے باقاعدہ انشورنس کرا لی گئی ہے ۔جانور مر جانے کی صورت میں محکمہ کو مطلع کیا جائے تاکہ اسی طرح کا جانور دوبارہ مفت دیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ جانور چوری ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا کے محکمہ کومطلع کیا جائے۔محکمہ لائیو سٹاک جلد دوسرا جانور فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک تیس دن تک روزانہ گھر جا کر جانوروں کا معائنہ کریں گے اور ادویات مفت دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل دیہی خواتین اس اہم سکیم سے اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کی جائے اور بہتر خوراک دی جائے تاکہ دودھ کی مقدار میں اضافہ ہونے سے کاروبار ترقی کر سکے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رب نواز کوثر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کی بہبود کا یہ عظیم منصوبہ ہے جس کے تحت بہاول پور تحصیل کی 15، احمد پور شرقیہ کی 18، یزمان کی 12 حاصل پور تحصیل کی 11 اور خیر پور ٹامیوالی کی 6خصوصی دیہی خواتین شامل ہیں جنہیں دودھ دینے والی گائے اور بھینس دی جارہی ہیں۔تقریب سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر منصور احمد ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ارشد نے بھی خطاب کیا۔ عدم برداشت کے رویوں نے ہمارے سماجی، سیاسی اور جمہوری کلچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کیلیے اعلی سطحی ٹاسک فورس قائم کی ہے لاہور (پی ایم این) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ عدم برداشت کے رویوں نے ہماری سماجی، سیاسی اور جمہوری کلچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔مذہبی ، مسلکی ، لسانی اور صوبائی تعصبات کو صرف رواداری، باہمی احترام ، مساوی حقوق اور احترام آدمیت کے ہتھیاروں سے شکست دی جا سکتی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور اقلیتوں کو امتیازی رویوں سے بچانے کیلئے موجودہ حکومت نے صوبائی اور وفاقی سطح پر موثراقدامات کیے ہیں۔ انسانوں کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے عدم برداشت کے رویے ہیں۔ اور زیادہ افسوس کی بات یہ ہے لوگ ایسے رویوں کیلئے مذاہب سے دلیل لاتے ہیں ۔ حالانکہ سب جانتے ہیں کہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کیلیے اعلی سطحی ٹاسک فورس قائم کی ہے اور موثر قانون سازی کے ذریعے غیر انسانی رویوں پر سزائوں اور جرمانوںکا نظام نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر مائوں بہنوں کو قتل کرنے والوں کا غیرت سے تعلق ہے نہ احترام آدمیت سے۔ اخوت ، مذہبی رواداری، برداشت اور باہمی احترام کے رویوں کو ہم نوجوان نسل میں منتقل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ہمارا لگایا ہوا یہ پودا اب تناور درخت بننے کو ہے ۔طلباء ہمارا مستقبل ہیںاور آج اگر ہم نے طلباء میں رواداری اور باہمی احترام کا تصور راسخ کر دیا تو قوم کا مستقبل یقینی طور پرانسانی حقوق کے حوالے سے روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، حکومتیں اکیلے یہ کام نہیں کر سکتیں۔ انسانوں سے محبت اور احترام آدمیت کا اظہار ہی اصل انسانی حسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غربت اور امارت کے درمیان حائل تمام دیواروں کو گرا کرتمام انسانوں کیلئے بلاامتیاز مذہب و قوم مساوی معیار زندگی کی فراہمی کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کر کے ان کو ایسا آسمان دینے کی متمنی ہے جہاں بھر پور طریقے سے چمک دمک سکیں۔ نبیلہ حاکم علی بہترین معذور ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنیوالے استاد کوپنشن نہ ملنے کیخلاف تحریک التواء جمع کرادی لاہور( پی ایم این) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی بہترین معذور ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنے والے استاد کو 6ماہ سے پنشن نہ ملنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔محمد جاوید نے 42سال محکمہ سکول ایجوکیشن میں بچوں کی تعلیم دی ہے۔دفروں کی چکر لگا کر تھک ہر کے گھر میں بیٹھ گیا اور اس کے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا محمد جاوید نامیمعذور ٹیچر جس اپنے زندگی کے 42سال محکمہ سکول ایجوکیشن میں وقف کردیے اور حکومت کی طرف سے بہترین ٹیچر کا اعزاز بھی حاصل کیا آج یہی بہترین ٹیچر چھ ماہ سے اپنی پنشن کا انتظار کررہا ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس بہترین اور بزرگ ٹیچر کی تذلیل کرنے کی بجائے اس کی پنشن کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ وہ اپنی باقی عمر سکون سے گزار سکے۔
حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کا اقتدارختم ہو نے والا ہے:تبسم انواروھرہ لاہور (پی ایم این ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کا اقتدارختم ہو نے والا ہے اور احتساب ہو کر رہے گا اور اب عوام اپنے حقوق کے لئے خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ چھین کر اپنا حق لیں گے کئی دہائیوں سے قابض مخصوص ٹولے کا استحصالی نظام اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکمران اپنا یوم حساب قریب دیکھ کر اداروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ جوں جوں جے آئی ٹی کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں حکمرانوں اور وزراء کا رویہ تلخ ہوتا جارہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے
لاہور( پی ایم این ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گھی اور کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں10سے 12روپے فی کلو اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بیڈگورننس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منافع خور مافیا ایک بار پھر سرگرم عمل ہے سبزیوںاور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد اب گھی وتیل ودوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال ہوں اور ائیرکنڈیشن دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے عوامی تکالیف کو سمجھیں اور حالیہ اضافہ کو واپس لینے کے اقدامات کریں تاکہ عوام کو رمضان میں کچھ ریلیف مل سکے۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک طرف حکومت کی جانب سے رمضان بازار جبکہ دوسری طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے اس لیے حکومت فی الفور اس کا نوٹس لے پانامہ لیکس نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے سیاسی پھندا بن چکا ہے: ارمغان صا د ق لاہور( پی ایم این )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہپانامہ لیکس نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے سیاسی پھندا بن چکا ہے اب محب وطن لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے نوازشریف اپنی عزت نہیں بچا سکتے ۔نواز لیگ نوازشریف کے خاندان کو جے آئی ٹی سے بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات ایک طرح سے سپریم کورٹ ہی کر رہی ہے مگر تعجب ہے کہ روزانہ کی بنیادپر مسلم لیگ نوازکے وزراء اور عہدیداران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔حکومت قومی سلامتی کے اداروں اور عدالتوں کو بد نام کر کے خود کو نہیں بچا سکتی۔۔نواز لیگ نوازشریف کے خاندان کو جے آئی ٹی سے بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔نوازشریف سیاسی شہید بن کر اب عدالت سے نہیں بچ سکتے فیصلہ60دن کے اندر ہی ہوگا ،عوام نواز شریف کا حقیقی چہرہ دپہچان چکے ہیں
لاہور( پی ایم این )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مون سون سے قبل ہی ایک بارش نے لاہور کو ڈبو دیا۔واسا کے بلند و بانگ دعوے غلط ثابت ہوئے اور لاہور کے شہری گلے محلوں اور سڑکوں میں پانی کے تالابوں کے باعث پریشان کا شکار رہے اور اب بھی کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے جو حکومتی نااہلی اور بیڈگورننس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے لاہور کو پیرس بنانے کے دعویدار لاہور کوپانی کا شہر وینس بنارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے والے لاہور کے سیوریج نظام کی طر ف بھی توجہ دیں کیونکہ معمولی بارش سے ہی سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ بارش کا پانی دوکانوں اور مارکیٹوں میں داخل ہونے سے تاجر برادری کا بھی لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے اس لیے سیورج سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔