مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیف اللہ جوئیہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تقریب میں سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں ودیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق سیف اللہ جوئیہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں،صدر پریس کلب مصطفی آباد /للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں ودیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، مفتی محمد شریف نقشبندی نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے، مسلمانوں کو چاہئے کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اپنی عاقبت سنوانے کا اہتمام کریں، کیونکہ دنیا کی کامیابی آخرت کی کامیابی کے مقابلہ میں کوئی معنی نہیں رکھتی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج، سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ملک شرافت علی نے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ چھاپے مار کر مقدمات کا اندراج کروایا، تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول(درجہ اول) ملک شرافت علی نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ مختلف مقاما پر چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے، اسلم ملک اور آصف ملک نامی قصاب بڑا گوشت 300روپے کی بجائے 350روپے میں فروخت کر رہے تھے، مقبول احمد گجر اور امانت علی دہی 75روپے کی بجائے 90روپے میں فروخت کر رہے تھے، عدیل بھٹہ خربانی 86روپے کی بجائے 120روپے کلو فروخت کر رہا تھا، سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول(درجہ اول) ملک شرافت علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے 40کے قریب افراد کے خلاف مقدمات درج کر چکے ہیں، تمام مسلمانوں کو چاہئے کے اس مقدس ماہ کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیا سستے داموں فروخت کرکے رزق حلال کمائیں، مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، اگر کوئی شخص مہنگے داموں اشیا فروخت کرے تو ہمیں اطلاع دیں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے بعد تحریک انصاف واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں الیکشن ہوتے ہیں، تمام پارٹیاں جمہوریت طریقے کی بجائے سلیکشن کرتی ہیں جبکہ تحریک انصاف جمہوری طریقے سے پارٹی چیئرمین منتخب کرے گی، تحریک انصاف کے انصاف او احتساب پینل کے درمیان مقابلہ ہو گا، اور الیکشن کے بعد تمام کارکنان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں گے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے مصطفی آباد میں لگایا گئے کیمپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے او ر جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد کارکنان تحریک انصاف جزل الیکشن مہم چلائیں گے اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126