شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66 فیصد شیئرز خریدنے کی خواہشمند

K-Electric

K-Electric

کراچی (جیوڈیسک) شنگھائی الیکڑک کے الیکڑک کے 66 اعشاریہ 4 فی صد حصص خریدنے کی خواہشمند ہے جن کی مالیت 1 ارب 70 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

ان حصص کی خریداری کے لئے دونوں اداروں کے درمیان ہونے والا معاہدہ 30 جون کو ختم ہو جائیگا جس کے باعث دونوں کمپنیز کو ایک بار پھر معاہدہ کرنا ہے جس کے لئے شنگھائی الیکڑک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو معاہدہ از سر نو کرنے کے لئے خط تحریر کر دیا ہے جس کی اطلاع کے الیکڑٰک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداروں کے درمیان حصص کی خرید و فروخت کی منظوری اور طریقہ کار حکومتی اداروں کی اجازت سے مشروط ہے۔