امریکی کانگرس کے ارکان پر مسلح حملہ

Firing

Firing

ورجینیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں بیس بال کی پریکٹس کرنے والے کانگرس کے ارکان پر فائرنگ کی گئی۔

ریپبلیکنز کے کانگرس کے رکن سینیٹر اسٹیو سکالائز سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور پکڑا گیا ہے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے درمیان پولیس اہلکار بھی شامل ہیں تو زخمیوں میں سے کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے کم از کم 50 بار فائر کیا۔

پولیس نے مسلح حملہ ہونے والے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔