کوٹلہ ارب علی خان : ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور حلقہ کی عوام کیلئے کوٹلہ برادران کی خدمات کو سراہا اور ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے مزید کام کرنے پر زور دیا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18میںپورے ضلع گجرات اور خصوصا حلقہ این اے 107کی تعمیر و ترقی تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے کروڑوں روپوں کے فنڈز کی فراہمی پر چوہدری شبیر احمد نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کی عوام مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بدولت ضلع گجرات سے کلین سویپ کرے گی۔