الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 100 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 100 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق لوگوں کی الخدمت فائونڈیشن اور اس کار خیر میں حصہ ڈالنے والوں کو ڈھیروں دعائیں تقریب کا آغاز صبح 9بجے ہوا تمام آنے والے مستحق خاندانوں کے سربراہان ،خواتین اور بچوں کو نہایت خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے ساتھ باری باری الخدمت کے ذمہ داروں نے اپنے ہاتھوں سے فوڈ پیکج تقسیم کیے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م تقسیم شدہ یہ فوڈ پیکج 3,50,000/- روپے کا تھا جو غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا گیا صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر حال میںغرباء اور مساکین کا خیال رکھا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن آفن کئیر پروگرام، صاف پانی منصوبہ جات ،ایمبولینس ،وہیل چیئرز اور دیگر کئی سماجی شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے آپ لوگوں سے استدعا ہے کہ ہمارے اور ہمارے ساتھ تعاون کرنے والو ں اور اس ملک پاکستان اور آزاد کشمیر کی بہتری اور مزید خوشحالی کی دعا اس بابرکت مہنے میں مانگیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ آپ لوگوں کے ساتھ تعاون کریں تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر امجد یوسف ، سیکرٹری ضلع فرید احمد ، امیر حلقہ بدر حسین ایڈووکیٹ ،امیر شہر چوہدری محمد علی اختر اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل چوہدری تنویر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ زکوة،صدقات اور فطرانہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھمبر کو دے کر کار خیر کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دنیا و اخرت میں اجر عظیم حاصل کریں تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور کشمیر کے مسلمانوں کے آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔