ضلع بدین کے مختلف شہروں میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) دامادِ رسول امیر المؤمنین حضرت علی ابن ِ ابی طالب کی شہادت کے سلسلے میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع بدین کے مختلف شہروں میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی جلوس بعد ظہرین شاہنواز چوک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ کاشانئیہ زینبہ پر مغربین کے اوقات پر اختتام پزیر ہوگیا، جلوس میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔۔

مولائے کائنات ، دامادِ رسول حضرت امیرالمؤمین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کے دن کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، ماتلی، گولاڑچی، کڈھن، نندو، ٹنڈو باگو اور بدین سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مجالسِ عزاء اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا ، بدین میں مرکزی جلوس بعد ظہرین شاہنواز چوک سے برآمد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے جلوس آکر اس جلو س میں شامل ہونگے بعد میں جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پہلے غریب آباد اور پھر مہران چوک پر پہنچا اس کے بعد مغرب کے اوقات میں جلوس مرکزی امام بارگاہ کاشانئیہ زینبیہ پر اختتام پزیر ہوگیا، بعد جلوس عزاداران علی ؑ کے لیئے روزئے افطار اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، مجالس اور جلوسوں میں مولانا اسد اقبال زیدی، ڈاکٹر مختیار جعفری اور دیگر علمائے اکرام نے خطاب کیا جبکہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے، پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی موجود تھے جو سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔۔