تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے نئے ایمر جنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی سردار سلطان، رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق نے فیتا کاٹ کر نئے بلاک کے تعمیراتی کا م کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر فرید االدین مسعود،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سینئیر ڈاکٹر ز ، پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی زعما کونسلران ٹیکسلامیونسپل کمیٹی طاہر محمود طاہری، عمر رشید ،کے علاوہ ایکسین بلڈنگ خواجہ خالد شہزاد،ہمایوں خان،میر شاہین، میر معظم سلطان،ٹھکیدار میر ذوالفقار، چوہدری محمد ایوب ،بابر شاہین ، محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی مہربانیوں کی وجہ سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں کروڑوں روپے صرف ہوئے ہیں،جس سے تی ایچ کیو ہسپتال جدید ہسپتال کا روپ دھار چکا ہے، لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،شرکاء تقریب کو بتایا گیا کہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں نئے ملٹی سٹوری ایمر جنسی بلاک کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا،ملک عمر فاروق نے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور سوچ کی تعریف کی ،

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038