چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان

ICC Champions Trophy

ICC Champions Trophy

تحریر : اصغر علی جاوید بورے والا
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہو گا دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج مورخہ 18 جون بروز اتوار لندن کے تاریخی گراؤنڈ اوول میں روائیتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگاجسکاکرکٹ کے کروڑوں شائقین بے تابی سے اسکا انتظار کر رہے ہیں فائنل میچ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں بھارت اور پاکستان کا تعلق برصغیر پاک وہند سے ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کھیلنے والی تین ٹیموں بھارت بنگلہ دیش اور پاکستان کا تعلق ایشیا سے تھا۔

دنیائے کرکٹ کے کنگز آسٹریلیا انگلینڈ جنوبی افریقہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی گرین شرٹ کااپنے پہلے میچ میں روائیتی حریف بھارت سے شکست کھانے کے بعد شائقین کرکٹ اور پاکستانی عوام ٹیم کی کارکردگی سے مایوس تھے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ نے جس طرح کم بیک کیا اس سے شائقین کرکٹ اور کرکٹ مبصرین کو حیران کردیا ہے قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت سے شکست کے بعد غلطیوں سے سبق سیکھ کر پیچھے کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا جنوبی افریقہ اور سری لنکا کوشکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا انگلینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی چیمپئنزٹرافی کی میزبان انگلینڈ کی ٹیم جو کہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اسے ہوم گراؤنڈ اورکراؤڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا کو سیمی فائنل میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر تہلکا مچا دیا۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے انگلینڈ کی تجربہ کار ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اس میچ میںنوجوان باؤلر حسن علی کی نہایت نپی تلی باؤلنگ کی اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جنید خان رومان رئیس نے دودو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیاحسن علی اس وقت چیمپئن ٹرافی کے میچوں میں سب سے زیادہ 10وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں جاوید میاں داد ایشیئن بلڈ مین ظہیر عباس وقار یونس محمد یوسف محمد یونس مصباح الحق اور دیگر نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم سے شکست کے بعد دیگر میچوں میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے رسائی حاصل کی ہے جو کہ ان کے شاندار مستقبل کی طرف اشارہ ہے اور یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہو نگے انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھار ت کے خلاف کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ ٹیم کو میدان میں آنا چاہیئے۔

Ali Asghar Javed

Ali Asghar Javed

تحریر : اصغر علی جاوید بورے والا