پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی، ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران کے ہمراہ آرایچ سی اروتی ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ کا افتتاح کردیا پنجاب حکومت کی طرف سے مہیاکردہ سہولیات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بنیادی سطح پر فراہم کریں گے حافظ محمدنجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق آرایچ سی اروتی ہسپتال میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر حافظ محمدنجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ، ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ افتتاح کیا ڈینٹل یونٹ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر حافظ محمدنجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے پنجاب حکومت کی طرف مہیاکردہ سہولیات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہمی کا عندیہ دیتے ہوئے ڈاکٹرز کو اپنی خدمات انسانی ہمدری کے تحت انجام دینے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایات دی
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور دکان میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مصور بیٹری سٹور رجانہ روڈ پیرمحل دکان میں نامعلوم چور نقب لگاکر 43بیٹریاں مالیت چھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) بنک ریکارڈ اور اشٹام پر انگوٹھا نہ دستخط،،، حکومت پنجاب کا ای سسٹم کے ذریعے اشٹام جاری کرنے کا منصوبہ پیچیدگیوں کاشکار 32Aچالان فارم عام سائلین کی پہنچ سے دور،، بنک سے اشٹام جاری کروانے کا نظام آسان بنایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ای سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائز اشٹام کا پنجاب بنک کے ذریعے اجراء کیا ہے جس میں پنجاب بھر کا مرکز لاہور کور کھا گیا ہے ہر اشٹام خرید کرنے والے کو 32Aچالان فارم جوکہ عام صارف کی سمجھ سے بالاتر ہے جو دوپرت پر مشتمل ہونے کے باعث عام کمپیوٹر کی دکان سے پرت بنوانے پر 200روپے صارف کو اداکرنے پڑتے ہیں اس چالان فارم کے بعد مخصوص ٹائم میں بنک سے اشٹام دستیاب ہوتے ہیں بیع نامہ کا اشٹام مالیت 1200روپے لینے کے لیے ایک عام صارف کا 200روپے اضافی خرچ ہوتا ہے حالانکہ پنجاب حکومت کو ای سسٹم کا منصوبہ شرو ع کرتے وقت متعلقہ بنک سے ہی فری چالان فارم کی پالیسی متعارف کروانا چاہیے تھی مگر جان بوجھ کر عام صارف کو 32Aچالان فارم جس پر کوئی بھی شخص کسی شخص کے شناختی کارڈ کے نام کا اندراج کرکے بنک کے عملہ سے ساز باز ہوکر جعل سازی کرسکتا ہے ای سسٹم کے ذریعے جاری کیے گئے اشٹام کا ماسوائے بنک کے کسی بھی جگہ کوئی ریکارڈ نہیں علاوہ ازیں اشٹام پر نام اندراج کے علاوہ دستخط یا نشان انگوٹھا نہ ہونے کے باعث ای سسٹم کے ذریعے حاصل کیے گئے اشٹام ہائے پر مستقبل میں سخت قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے سمیت کروڑوں روپے کی جائیدادیں مقدمات کی نذر ہونے کا خدشہ ہے کارباروی سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ای سسٹم کی مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنک سے اشٹام کے اجرا ء میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرتے ہوئے فی الفور چالان فارم کو آسان بنایا جائے اور متعلقہ بنک میں مفت سہولت فراہم کی جائے تاکہ حکومت کا ای سسٹم کے ذریعے بنک سے اشٹام جاری کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی غفلت،، پنکھے استریاں اور الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دینا اوربغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کی فروخت کی اجازت دینا شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض فروخت کرکے منافع خوری کی انتہا اور چھوٹے چھوٹے بچے موٹرسائیکل رکشہ چلاتے ہوئے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے پنجاب حکومت فی الفور موٹرسائیکل کمپنیوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرے ان خیالات کا اظہارچوہدری طارق بھٹہ والے نے پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں گاڑیاں بنانے اور فروخت کرنے او ران کے معیار کاقانون موجود ہے مگر پنجاب حکومت نے چائنا موٹرسائیکل کے برانڈ کی شکل میں پنکھے استریاں الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دے رکھی ہیں جوبغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کو عام دکانداروں کو فروخت کرتے ہوئے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض بغیر کاغذات کے فروخت کرکے ان موٹرسائیکلوں کو وارداتوں میں اور موٹرسائیکل رکشہ جات میں استعمال کرکے نہ صرف منافع خوری کی انتہا کررہے ہیں بلکہ ٹیکس چوری کرکے ملک وقوم کا نقصان کرتے ہوئے اوران موٹرسائیکل رکشہ جات کو چھوٹے چھوٹے بچوں کے حوالے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں انہوںنے پنجاب حکومت سے غیر قانونی غیر رجسٹرڈ شدہ برانڈ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن نمبر کے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور 18سال سے کم افراد پر موٹرسائیکل بحق سرکار ضبط کرنے کا قانون لاگو کرنے سمیت غیر معیاری اور زائد قیمت پر موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر اور گردونواح میں ریسٹورنٹ اور میرج ہالوں کی بھرمار سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی خاموش تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں درجنوں ریسٹورنٹ اور میرج ہال موجود ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر شادی ویاہ اور دیگر تقریبا ت کے فنکشن ہورہے ہیں مگر ا ن میرج ہال کے مالکان جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر واجبات اداکرنے کی بجائے سرعام ٹیکس چوری کے مرتکب ہورہے ہیں محکمہ ایکسائزاور ریونیو اتھارٹی کے علم میں ہونے کے باوجود ان میرج ہال کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی بلکہ یہ کاروائی ضلعی ہیڈکوآرٹر تک محدود ہے جس سے پیرمحل شہر اور گردونواح کے میرج ہال اور ریسٹورنٹ مال کھلے عام لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی آڑ میں حکومتی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں سماجی حلقوںنے ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے تحصیل پیرمحل میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل( نامہ نگار ) سابق اولمپیئن امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89 رانا شفیق احمد خاں کی طرف سے گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت تفصیل کے مطابق سابق اولمپیئن امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89 رانا شفیق احمد خاں کی طرف سے گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا گرینڈافطار پارٹی میں صوبائی رہنما پاکستان تحریک چوہدری محمد اشفاق ، چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، رانا محمد جمیل سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل ، چوہدری محمد سرور رحمانی، ریٹائرڈ میجر احمد نواز، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ ، سردار شوکت خان بلوچ، عمر نواز باجوہ بنک منیجر ، سید اسد عباس شاہ ،حیدر خاں کھرل چوہدری محمد طارق یو ایس ایل والے ، اسرار احمد پھلوری، مشتاق احمد سعیدی کونسلر، چوہدری محمد طارق شفیع، رانا محمد اعظم چیئرمین ، رانا افتخار احمد چھکا ،سید اقتدار حسین شاہ، سید زاہد حسین شاہ، سید سبطین عباس شاہ، ، سردار روف اسلم گجر محمد رمضان جانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی رانا شفیق احمد خاں کی طرف سے دی جانے والی علاقہ کی سب سے بڑی افطار پارٹی تھی جس میں ہزاروں افراد کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اس قدر بڑی پارٹی کرنے پر عوام نے رانا شفیق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاافطار پارٹی کا اتنے وسیع پیمانے پر انتظامات کرتے پر لوگوں نے رانا شفیق احمد خان کی کاوش کو سراہارانا محمد شفیق نے افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب میں کہا ،مختصراوقت میں انہیں جو عوامی پذیرائی ملی وہ ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہے،ان کی جدوجہد کا مقصدپسے ہوے عوام اور پسمائندہ علاقوں کی بلا تفریق خدمت ہے اور وہ یہی مشن لے کرمیدان سیاست میں اترے ،ان کی سیاست تعصب،نفرت،بغض اور علاقائیت سے پاک ہے،اور ان کی منزل عوامی خدمت ہے۔وہ کسی بھی تفریق کی بجاے عوامی خدمت کو مشن سمجھ کر ادا کرتے ہین اور ادا کرتے رہیں گے