کراچی/کوئٹہ (جیوڈیسک) پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلئے شہر شہر سکرینیں لگ گئیں، بچے، بڑے سب ہی پرجوش، ہر چوکے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، گھروں میں بھی میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
چھوڑ دیا کام کاج، جشن ہو گا آج۔ پاکستان کی فتح کا یقین لئے بچوں کے بھنگڑے جاری ہیں۔ ہر بال پر دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔ فتح سے پہلے ہی کرکٹ متوالیوں نے مٹھائی کا انتظام کر لیا۔
فیس پینٹنگ کی اور پاکستانی رنگ کے لباس پہن کر میچ دیکھا۔ سبز رنگ کے غباروں کی بہار آ گئی۔ شائقین نے فتح کا جشن منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بڑا مقابلہ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اور شائقین نے بھرپور ہلہ گلہ کیا۔