رومانیہ (جیوڈیسک) رومانیہ میں وزیراعظم سورین گرینڈو کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پارلیمان میں 241 ووٹوں سے قبول کر لی گئی۔
یاد رہے کہ گرینڈو کی حکومت جنوری 2017 میں پارلیمان کی حمایت سے اقتدار پر فائز ہوئی تھی مگر بر سر اقتدار پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر لیوی دراگنیہ کے درمیان بحث کے بعد حکومت کو دھمکی دی کہ وہ مستععفی ہو جائے بصورت دیگر اُن کی حمایت ترک کر دی جائے گی۔
اب صدر کلاوس لوہانس 26 جون کو کثیر الجماعتی اجلاس طلب کرتے حکومت کے قیام پر غور کریں گے۔