کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے سے 25 افرادجاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں نیو کابل بینک برانچ کے باہر کار بم دھماکا ہوا، واقعے میں 25 افرادجاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنی تنخواہیں لینے بینک کے باہر موجود تھے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بینک کا عملہ، سیکورٹی اہلکار، اور عام شہری شامل ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔