کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کوارڈینشن کمیٹی کے رکن ذاہد منصوری کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،ایم این اے ساجد احمد کے ہمراہ ضلع کورنگی کے علاقوں ملیر ماڈل کالونی ،شاہ فیصل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ شہداء اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اُن سے عید پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کوارڈینشن کیمٹی کے رکن زاہد منصوری نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے جدو جہد کررہے ہیں انشا اللہ بہت جلد ہمارے لاپتہ کارکنان بازیا ب ہوکر اپنے اہل خانہ اور ہمارے درمیان ہونگے۔ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کہاکہ شہداء نے جس نیک مقصد کے لئے قربانیاں دیں اسے پورا کرینگے حقوق کے حصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔