سانحہ بہاولپور وزیراعظم تو لندن سے واپس آ گئے مگر

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
یقینا بہاولپور میں وہ قیامتِ صغریٰ ہی تھی، جس نے عید سے ایک روز قبل پوری پاکستا نی قوم کو سوگوار کردیا،اَب جبکہ عید آئی اور مُلک کو قیامتِ صغریٰ کی نظر کرکے گزر بھی گئی ہے، مگر ابھی تک قوم سوگوار ہے ، اُدھر بہاولپور میں آئل ٹینکر کے ہولناک سا نحہ کے نتیجے میں 163 افراد لقمہ اجل بنے ، اِن میں سے پچھلے دِنوں125 غیر شناخت شدہ جلی ہوئی لاشوں کو اجتماعی طور پر دفن کردیا گیاہے تو وہیں اَبھی اِس سانحے کے سیکڑوں افراد ہیں جو اِس واقعے کی وجہ سے بُری طرح جھلس جا نے سے زخمی ہو ئے ہیں جن کا بہاولپور کی انتظا میہ اور حکومتِ پنجا ب اور وفاقی حکومت مل کر پاک آرمی اور مقا می اسپتالوں کے برنس یونٹس میں سرکاری اخراجات پر علاج کروارہی ہیں۔

تاہم میڈیا پر وزیراعظم نوازشریف پراِن کے سیاسی مخالفین اور سیاسی تجزیہ کاروں اور تبصرہ نگاروں کی جا نب سے قوم کو مصیبت کی گھڑی میں انتہا چھوڑ کر لندن میں عید منا نے کے لئے قیام کو شدید تنقیدوں کا نشا نہ بنایا گیا تو اِس کے بعد نہ چا ہتے ہوئے بھی وزیراعظم نواز شریف کلیجے پر پتھر رکھ کر اپنا لند ن کا دورہ ادھورا چھوڑچھاڑ کر اگلے ہی روز وطن واپس لوٹ آئے اور آتے ہی وزیراعظم نواز شریف اپنے مخصوص ہیلی کا پٹر کے ذریعے حا دثے کے مقا م پر پہنچے اور جا ئے حا دثہ کا دورہ کیا اور اپنی خصوصی ٹیم کے ہمراہ جا ئزہ بھی لیا اور پھر ایک گرما گرم خطا ب کیا مگرپھر وہاں سے اُن اسپتالوں کا بھی خصو صی دورہ کرنے چلے گئے جہاں سا نحہ بہاولپور کے جھلسے ہوئے متاثرین زیرعلاج تھے اِسی دوران وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کے بہترین علاج و معالج کے لئے یہ کہہ کر ہدایات دیں کے” زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جا ئے“ اور وزیراعظم نوازشریف نے برنس وارڈ ز کا بھی دورہ کیا اورمریضوںکے قریب بھی گئے ، اِن سے باتیں کیں،اور اُن میں گھل مل گئے،اور اگلے ہی روز حکومت کی طرف سے مرحومین کے لواحقین کو فی کس 20،20اور زخمیوں کو 10,10لاکھ روپے کے چیکس فوری طور پر اداکئے گئے۔

اگرچہ حکومت نے تو میڈیا کے سا منے جھوم جھوم کر سانحہ متاثرین کے ہاتھوںمیںچیکس تھاما دیئے ہیںمگر اَب دیکھتے ہیںکہ اِن میں سے کتنے چیکس باونس ہوتے ہیںبہرحال، اِس میں کوئی شک نہیں کہ سا نحہ بہاولپور کے فوری بعدوزیراعظم نوازشریف کی اپنی تمام مصروفیات کو ختم کرکے لندن سے وطن واپسی ایک سیاسی حکمت ِ عملی ہے ،ن لیگ کی حکومت نے سانحہ بہاولپور کو اپنے سیاسی مقاصد اور اگلے انتخا بات 2018ءکے لئے کیش کرا نے کا انتظام کرلیا ہے اور اِس سے ن لیگ اور نوازشریف و شہباز شریف کو اگلے الیکشن میں اچھے ووٹ پڑ سکتے ہیں جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ سا نحہ پاراچنار کے متاثرین ابھی حکومتی توجہ دلانے کے لئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں مگر افسوس ہے کہ سا نحہ پارا چنار کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے ابھی تک کوئی بھی اعلیٰ سطحی حکومتی نمائندہ سا نحہ پاراچنار کی داد رسی کے لئے نہیں گیاہے حا لانکہ سا نحہ پاراچنارکا ایک یہی تو مطا لبہ ہے کہ یہ اپنا دھرنا ختم کردیںگے مگر جب کوئی وفاق کا اعلیٰ سطح کا کوئی نمائندہ اِن سے رابطہ کرے اور اِن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہا نی کرائے تو کیا وجہ ہے کہ یہ اپنا دھرنا ختم نہ کریں، مگر صد افسوس ہے کہ سا نحہ پاراچناراور سا نحہ کوئٹہ کے متاثرین کی کسی بھی حکومتی نمائندے نے کوئی خبر نہ لی اور نہ ہی ابھی تک حکومت کی جا نب سے سا نحہ پاراچنار اور کوئٹہ کے متاثرین کو حکومت کی طرف سے ایک روپے کا بھی چیک نہیںدیا گیاحا لا نکہ اِس سے قبل حکومت دہشت گردی کے شکار متاثرین کے لواحقین کو لاکھوں کے چیکس دیا کرتی تھی مگر کیا وجہ ہے کہ اِس بار حکومت کی طرف سے سا نحہ پاراچنار اور سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے لو احقین کو چیکس دینا تو درکنارکسی حکومتی نما ئندے نے اِن کی دہلیز پر جا کر اِن کی داد رسی کرنےا بھی گوارا نہ کیا۔

بہر کیف ، سانحات پہ سانحات یا اللہ پاکستانی قوم پر اپنا رحم و کرم کر،اَب قوم کو ایسے کسی سانحہ سے دوچا ر مت کرنا ہم بہت کمزور ہیں، ہمارے کاندھے اپنے پیاروں کے لاشے اُٹھا اُٹھا کر تھک چکے ہیں، اللہ ہمیں معاف کردے، کیوں کہ تو بڑا معا ف کرنے والا ہے، اور ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں اور ہمارے کرتا دھرتا اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایات دے کہ وہ عوامی مسائل سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہو جائیں۔

کیا پہلے ہی پاکستانی قوم عید الفطر کی آمد سے چند روز قبل مُلک کے تین شہروں پا را چنار، کو ئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے پیش آئے واقعات میں متعددشہید اور زخمی ہونے والے معصوم افراد کے غم میں مبتلا تھی؟؟ کہ 29 رمضان المبارک کی صبح 6:30کے قریب بہاولپورکی تحصیل احمد پور شرقیہ کی بہاولپور کراچی کی قومی شاہراہ پر 25000 ہزارلیٹر سے بھرا پیٹرول آئل ٹینکرپنکچر ہونے کے باعث الٹ گیا جس کے باعث کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق جیسی ہی یہ خبر قریبی آبادی کے لوگوں تک پہنچی تو تُرنت آبا دی کے سینکڑوں افراد فوری طور پراپنے گھروں سے با لٹیاں اور پتیلیاں اور گھر کے چھوٹے بڑے برتن ہاتھوں میں اُٹھا ئے پہنچ گئے اورجلدی جلدی اپنے ساتھ لا ئے سامان میں 100 روپے لیٹر کے بہتے پیٹرول کو بے خطر ہو کر جمع کرنے کے چکر مصروف ہوگئے ابھی یہ بہتے پیٹرول کو جمع کرہی رہے تھے کہ آئل ٹینکر ایک زوردار دھما کے سے پھٹ گیااور آگ بھڑ ک اُٹھی دیکھنے والوں نے دیکھا کہ آئل ٹینکرکے پھٹتے ہی قیامتِ صغریٰ برپا ہوگئی جہاں تک پیٹرول پھیلا ہوا تھا آگ نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پیٹرول جمع کرنے کی لالچ میں مصروف معصوم اِنسا نوں اوررک جانے والی کاروں اور موٹرسائیکلوں سواروں کو بھی تھوڑی ہی دیر میں جلا کر بھسم کردیا آگ اتنی شدید تھی کہ جلنے والوں کی شنا خت ممکن نہیں رہی ہے حتی کہ شہید ہونے والوں کا ڈی این اے کا ہونا بھی نا ممکن ہے پنجا ب انتظامیہ مرنے والوں کی اجتماعی تدفین سے متعلق عالما اکرام سے صلح مشورے اور فتویٰ لینے کے بعد 123 غیرشناخت شدہ لاشوں کی اجتماعی طور پر تدفین کرچکی ہے۔

جبکہ اَب تک مختلف ذرائع سے ا ٓنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 163جیتے جاگتے اِنسا ن آناََ فاناََ لقمہ ا جل بن گئے (جس طرح زخمی ہیں خدشہ ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ بھی سکتی ہے) اورپوری پاکستانی قوم کو غم اور افسوس کی گہری وادی میں دھکیل کر خود تو جنت الفردوس کو سدھار گئے تووہیں بہاولپور میںپیش آئے المناک واقع سے زخمی ہونے والے لگ بھگ 150کے قریب ایسے افرادبھی ہیں جو 60سے 80فیصد بُری طرح سے جھلس گئے ہیں جنہیں مقا می انتظامیہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں اور اپنے تمام ترذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے مقامی اور قریبی شہروںاور آرمی کے اسپتالوں کے برن یونٹس میں منتقل کرارہی ہے، جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھرکے اسپتالوں میں ہنگا می صورتحال کا اعلان کردیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن امداد باہم پہنچانے کے لئے ہا ئی الرٹ رہنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ اُدھر لندن میں عید منا نے کے لئے گئے وزیراعظم نوازشریف بھی اپنا لندن کا ذاتی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور سا نحہ بہاولپورکے متاثرین کی امداد کے لئے خود بھی متحرک ہیں اور گا ہے بگا ہے خا لصتاَ جذبہ ءاِنسانی ہمددری کے تحت اپنا غیرسیاسی بیان جاری کررہے ہیں اور بار بار حکومتِ پنجاب اور انتظامیہ اور وفاقی حکومت کوبھی زخمیوں کی ہر ممکن فوری طبی امداد پہنچانے کی ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں۔

تاہم حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 25 ہزار لیٹر پیٹرول بھرا ہوا تھایہ بدقسمت آئل ٹینکر 23جون کو کراچی پورٹ کے آئل ٹرمینل سے روانہ ہوا تھا اگرچہ متاثرہ آئل ٹینکر سے متعلق اطلاع ہے کہ یہ آئل ٹینکر کمپنی کا رجسٹرڈ نہیںتھا مگر عارضی طور پر ضرور لیا گیاتھا اِس سے بھی انکار نہیں کہ عموماََ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر چلتے ہوتے آئل ٹینکرز کے ٹا ئر پنکچر ہوجا تے ہیں یا اِن میں دیگر فنی خرابی پیداہوجا تی ہے تو وہ الٹ جا تے ہیں اور تیل بہہ جا تا ہے جیسا کہ پچھلے دِنوں ایسا ہی ایک حادثہ کراچی میں سُپر ہا وے پر ٹول پلازہ سے پہلے پیش آیا تھا مگر اُس میں آگ نہیںلگی تھی حالانکہ تیل ضرور بہہ گیا جبکہ سا نحہ بہاولپور کی تحقیق کرنے کی ضرورت یوں بھی ہے کہ اِس واقع میں آگ کیو ں اور کیسے لگی؟؟ کسی سگریٹ نوش کی غلطی کے نتیجے یہ ہولنا ک سانحہ رونما ہوا ؟؟ یا تیل بہہ جا نے کی وجہ سے خود ہی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی؟؟ موٹروے پولیس نے لوگوں کو تیل جمع کرنے اور متا ثرہ آئل ٹینکرکے قریب جانے سے منع کیوں نہ روکا؟؟ ابھی ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کے تسلی بخش جوابات کے متلاشی پاکستان کے عوام ہیں۔

جبکہ یہاںیہ امریقیناقابل افسوس اور غور طلب ہے کہ اپنے تمام تربنیا دی حقوق سے محروم اور نہ رکنے والی محرومیوں کی شکار پاکستانی قوم پے درپے سانحات کی شکار ہے اور اِس مظلوم اور کسمپرسی کے دلدل میں دھنسی پاکستانی عوام کے متاثرین پامانا لیکس اور جے آئی ٹی کی لیبارٹری سے ٹیسٹوں کے مراحل سے گزرتے حکمران بالخصوص عزت مآب جناب وزیراعظم نوازشریف اپنے اہلِ خانہ اور اپنے سمدھئی خاص اسحا ق ڈار کے ساتھ سعودی عرب میں عمرہ اداکرنے کے بعد عیدالفطر میں ہلہ گلہ اور اللے تللے کرنے کے لئے لندن گئے تھے جیسا کہ اَب دنیا نے سُنااور دیکھا ہے کہ اُنہوں نے قوم کو سانحات کے ہاتھوں انتہا نہیں چھوڑااور اپنا لندن کا ذاتی دور محتصر کرکے فوری طور پر وطن واپس آگئے ہیں اورقوم کی اِس غم کی گھڑی میں پاکستان میں موجود ہیں کیو نکہ قوم متواتر پیش آئے سانحات کی وجہ سے غمزدہ ہے اور دُکھوں سے نڈھال ہے تو وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں چھٹیاں ختم کرکے اور وطن واپسی آگئے ہیں اِس موقع کا فا ئدہ اُٹھا کر وزیراعظم نوازشریف کو فوری اور جلد باز ہی سہی مگر ضرورت صرف اِس امر کی ہے کہ حقیقی معنوں میں وزیراعظم پنجاب میں اورنج ٹرین اور جنگلہ بس چلانے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں ترجیحی بنیادوں پر برن یونٹس بھی ضرور بنا ئے جا ئیں تاکہ خدا نخواستہ پھر کوئی ایسا واقعہ کبھی رونما ہو تو کم از کم زخمیوں کو برن یونٹس میں فوری طبی امداد تو بہتر طور پر میسر آسکے …!! کیونکہ ہماری قوم ابھی تک تہذیب یافتہ نہیںہوئی ہے اگر یہ کہا جا ئے کہ تہذیب یافتہ اقوام آئل ٹینکرز سے گرنے یا بہنے والے آئل کو بے خوف و خطر جمع نہیںکرتی ہے تو یہ غلط ہوگا کیو نکہ وہاں بھی آئل ٹینکرسے گرنے اور بہنے والے تیل کو جمع کرنے کا رحجان اِسی طر ح پایا جا تا ہے جس طرح سا نحہ بہاولپور سے قبل سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے کسی کی ذراسی غلطی کی وجہ سے سا نحہ بہاولپور رونما ہوگیااور 163معصوم جا نیں لقمہ اجل بنیں اور 150کے قریب افراد جھلس جا نے کے باعث اسپتالوں کے برنس یونٹس میں ابھی زیرعلاج ہیں۔ (ختم شُد(۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmal.com