واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر شمالی کوریا پر برس پڑے، کہتے ہیں شمالی کوریا کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، اب پختہ ارادے کے ساتھ جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سب کو ایک لاپرواہ اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے، انہوں نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ جلد ازجلد اپنا قبلہ درست کرے۔
اس موقع پرجنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا شمالی کوریا کے رہنماؤں سے گفتگو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، جنوبی کوریا اپنے دفاع کے لیے اقدامات اٹھاتا رہے گا، اس سے پہلے اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔