چکوال : گزشتہ ماہ ڈھوک ٹاہلیاں سے PTI میں شمولیت کرنے والے معززین کے وفد نے کپتان دوریز خان اور راجہ ربنواز کی قیادت میں راجہ یاسر سرفراز خان (ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی PTI )سے ان کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ملاقات کی جن میں نمبردار الطاف،چوہدری قمر،چوہدری تجمل،چوہدری لطیف اقبال،راجہ الیاس اکبر،راجہ محسن،راجہ ربنوازشامل تھے اس کے علاوہ صوبیدار الطاف حسین،فضل حق کہوٹ،وحید کہوٹ،مناظر حسین،فخر عباس، اشتیاق احمد،قیصر شہزاد قیصر،حاجی محمد خان،محمد آزاداور چوہدری شہبازنے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر صوبیدار الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم پر بھرتی ہوئی لیکن گائوں کے کسی آدمی کو نہیں رکھا گیا،سکول میں گریڈ فور کی ویکنسیاں خالی ہیں لیکن گائوں کے کسی آدمی کو نہیں رکھا جا رہا،چھوٹے ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے بجلی کے وولٹ کم ہیں اور آئے روز قیمتی گھریلو اشیاء جل رہی ہیں ، گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں اور ساری یونین کونسل کی رابطہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیںلیکن کو ئی پرسانِ حال نہیںسارے پنجاب کا بجٹ میٹرو بس سروس پر لگا دیا گیا جبکہ ایک عام آدمی کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں اگر ایمرجنسی میں ہسپتال جانا پڑے تو پنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے اور مریض کی راستے میں ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کا فیصلہ جو بھی ہو عوام یہ جان چکے ہیں کہ قوم کا پیسہ کس نے لوٹا اور انشاء اللہ 2018 ء میںاپنا فیصلہ بھی دے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں۔