بدین کی خبریں 2/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لیئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جس کے باعث ہی اس بیماری سے جان چھڑائی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی بدین شوکت حسین جوکھیو نے دربار ھال بدین میں پولیو کے متعلق کیئے جانے والے اجلاس میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ، گزشتہ پولیو کے راؤنڈ میں کارکردگی تمام بہتر تھی اور اس بار بھی ہمیں ویسی ہی محنت کرنی پڑے گے جس کے باعث ہم اس مہم کو بھی کامیاب بنا سکیں، ڈی سی بدین نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ضلع بدین سے 99 فیصد پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے اور باقی ایک فیصد بیماری کو ختم کرنے کے لیئے ہم سب کو ملک کر اس بیمارے سے لڑنا ہوگا اور تب ہی ہم اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ سکیں گے اور یہ مہم 17 جون سے 20 جون تک جاری رہے گی جس میں 306500 پانچ سالوں تک کے بچوں کو 1177 ٹیمیں ، 245 ایریا انچارج، 52 میڈیکل افسران کی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹر سنیل عباس خواجہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو بھی مظبوط بنانا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ خسرہ کی بیماری کے کیس زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں اس لیئے ان کی بھی جلدسے جلد ویکسی نیشن کرائی جائے تاکہ اس بیماری سے بھی بچا جاسکے، اجلاس میں ڈی ایچ او بدین ڈاکٹر محبوب خواجہ، اے ڈی سی ون ڈاکٹر علی نواز بھوت کے علاوہ متعلقہ اداروں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)صحافی کے گهر پر حملے اور تشدد کرنے والے منشیات فروشوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری احتجاجی مہم چلانے کے لئے بدین پریس کلب اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ،پاکستان پریس فاؤنڈیشن،کونسل آف پریس کلبز پاکستان،انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹ،انسانی حقوق کمیشن کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی وکلا تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا بدین پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطے صحافی شکیل پر منشیات فروشوں کی جانب سے عید کے روز حملہ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان منشیات فروشوں کی گرفتار کے لئے ہر سطح کے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے.احتجاجی مہم چلانے اور قانونی چارجوئی کے لئے بدین پریس کلب اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدار اور ضلع کے صحافی حیدرآباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کر کے ملک بهر میں احتجاج کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ صحافیوں اور وکلا کی جانب سے منشیات فروشی اور صحافیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں حملوں اور تشدد کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا بهی فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو عید پیکج کے طور پر ملنے والے 2000 روپوں سے منافا خوروں کی چاندی ہوگئی، تصدیق کے لیئے بنائے گئے شاپس پر تین سو سے پانچ سو رپوں تک کی کٹوتی کی جانے لگی،، مستحقین کی جانب سے شکایات کے انبار لگادیئے گئے۔۔
ضلع بدین سمیت مل بھر میں بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو عید سے پہلے دیئے جانے والے عیدپیکیج کا سلسلہ عید کے بعد بھی جاری ہے، دکانوں پر موجود سینکڑوں خواتین کے سمندر نے دکانداروں کی چاندی لگا دی ہے ، عید پیکج کے تحت مستحقین کو ایک نمبر سے ایک مسیج آنے کے بعد جب وہ ان مستحقین چھوٹی چھوٹی دکانوں پر جاتیں ہیں جہاں پر بایو میٹرک کے ذریعے تصدیق کرکے ان کو یہ رقم دی جاتی ہے وہاں پر منافہ خوروں نے 2000 کی رقم میں سے تین سے پانچ سوروپوں تک کی کٹوٹی کرنی شروع کردی ہے، اس سلسلے میں دکانوں کے سامنے کھڑی سینکڑوں مستحقین خواتین نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے ہیں ، ضلع بھر میں سینکڑوں ایسی دکانیں ہیں جہاں پر یہ رقم ان مستحقین کو شناختی کارڈ اور موبائل میں میسج دیکھ دی جاری ہے اور عید سے پہلے شروع ہونے والا یہ سلسلہ عید کے بعد بھی جاری ہےاور اس کا سلسلہ ختم نا ہونے کی ایک ہی وجہ سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر مستحقین کی جانب سے زیادہ رقم کاٹنے پر احتجاج کیا جاتا ہے جس کے بعد دکاندار انہیں وہ رقم دینے سے انکار کرتا ہے ، شہر بھر میں موجود خواتین جن کی اکثریت دیہی علاقوں سے بتائی جارہی ہے وہ پریشان حال ایک دو رات راستوں پر ہی گذارنے پر مجبور ہوگئیں ہیں، دوسری جانب مستحقین نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ دیئے جانے والے عید پیکج میں سے رقم کی کٹوٹی کے باعث وہ شدید پریشان ہیں اس لیئے ان منافہ خوروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔۔۔۔