دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 19 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نے گاڑی کو کہ جس میں وہ خود بھی سوار تھا دارالحکومت کے مرکز مین واقع التحریر اسکوائر میں اڑا دیا۔
اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق ائیر پورٹ کے راستے پر اور عمارہ محلّے میں 3 بم سے مسلح گاڑیوں کی شناخت کی گئی جن میں سے ایک نے پولیس کے تعاقب کے دوران بم کو اڑا دیا۔
خبر کے مطابق دیگر 2 گاڑیوں کو اسد انتظامیہ کی پولیس کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے۔