بدین کی خبریں 3/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) مون سون کا سلسلہ تین روز سے ختم ہونے کے باوجود گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات محکمہ صحت اور محکمہ اینٹی ملیریا کی غفلت لاپرواہی اور کرپشن کے باعث شہر علائقوں میں وبائی امراض پھلنے کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے رین ایمرجنسی اور ہدایات کے باوجود مون سون پارشوں سے قابل چھوئے بڑے گندے نالون کی صفائی نہ کرانے کے باعث کینٹ روڈ بدین ، غریب آباد ، سیرانی روڈ ، خاصخیلی محلہ ، اتفاق کالونی سمیت دیگر نشیبی علاقوں کے روڈ اور آبادیوں کے درمیان بارش کا گندہ پانی تاحال نکاس نہیں ہو سکا،دوسری جانب محکمہ صحت اور محکمہ اینٹی ملیریا کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے کروڑوں روپے کے فنڈ جاری ہونے کے باوجود بدین شہر سمیت ضلع بھر کے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا جس کے باعث مچھر اور مکھیاں عوام کے لیئے عزاب بن گئی ہیں جس کے باعث ملیریا ، پیٹ کی بیماریاں ، جلد کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریاںعام ہورہی ہیں ، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر اقدامات نہ کئے تو یہ بیماریان وبائی امراض کی شکل اختیار کر جائیں گی ۔

بدین (عمران عباس)ضلع بدین ، تھرپارکر سمیت ساحلی علاقوں میں بارشوں میں ہونے والی بارشوں نے تھرپارکر سے قحط سالی کے دوران نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں مویشی مالکان اپنے لاکھوں مویشیوں کو ساتھ لیکر تھر پارکر کی جانب رواں دواں، سینکڑوں میل پیدل کا سفر بھی ان کی ہمت کو پست نہیں کرپایا، بدین تھرپارکر کی شاراہوں پر مویشیوں کے جھنڈ ہی جھنڈ نظر آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کے بعد لاکھوں مویشیوں کے مالکان نے اپنے مویشیوں کے ساتھ ضلع بدین اور نواحی اضلاع کے بہراجی علاقوں میں نقل مقانی کرلی تھی اور آکر انہیں علاقوں میں گزر بسر کرنے لگے تھے لیکن حالیہ ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تھر پارکر کے تپتے صحرا کو سر سبز و شاداب بنا دیا ہے جس کے بعد ان مویشی مالکان میں خوشی کی ایک لہڑ ڈوڑ آئی ہے، بدین اور اس کے گرد نواح میں بسنے والے سینکڑوں مویشی مالکان اپنے مویشوں کے ساتھ جن میں گائے ، بیل ، بکریاں، دونبے اور اونٹ شامل ہیں ان کو لیکر واپس اپنے دیس لوٹ رہے ہیں جس کے باعث بدین سے تھر پارکر جانی والی شارہواں پر مویشیوں کے جھنڈ ہی جھنڈ نظر آنے لگے ہیں، اس سلسلے میں مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ جب تھر میں خشک سالی پیدا ہوگئی تھی تو ہم اور ہمارے مویشی بھوک مرنے لگے تھے اس لیئے ہی نے وہاں سے نقل مکانی کی اور اب جب تھر پارکر میں ہونے والی بارش سے تپتی ریت پر قدرتی چارہ اگھ آیا ہے تو ہم واپس وہیں پر جارہیں ہیں اور سینکڑو میل پیدل جارہے ہیں جبکہ خوشی میں ہم یہ سینکڑوں میل کا راستہ بھی چھوٹا لگنے لگا ہے۔۔۔

بدین( عمران عباس ) جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم جلال الدین منصوری نے کہا ہے امریکا کو خوش کرنے کے لیے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر امریکا نے مسلمانوں کے ہیرو سپریم کمانڈر اور عظیم سپہ سالار سید صلاح الدین دہشت گرد قرار دیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ بدین ،شادی لارج،کھوسکی اور دیگر مقامات پر تنظیم نو کا دورہ کرنے کے بعد بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتظم سانگھڑ،ہالا،ٹنڈو اللہ یار سہیل ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے جلال الدین منصوری نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ سندھ نے گذشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی سندہ بھر میں نئے داخلے لینے والے طلبہ کے اؑعزاز میں استقبالیہ پروگرامات کاا نعقاد کرے گی اور نئے طلبہ کو جمعیت طلبہ عربیہ میں شامل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر طویل لودشیڈنگ اور مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی نے عوام الناس کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے عوام کی جان ومال بھی محفوظ نہیں دوسری جانب بدین ضلع میں ہلکی پڑنے والی بارش کے بعدپورے ضلع میں بارشوں کا پانی جمع ہوچکا ہے ندی نالے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں عوام کا پیدل چلنا بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بدین شہر میں ہلکی بارشوں کے بعد میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کا پول کھول دیا انہوں ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بدین ضلع سمیت پورے شہروں میں برساتی پانی کی نکاسی آب کے لیے جلد جلد ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔۔