نگاہ کرم
Posted on July 3, 2017 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Mehfil-e-Milad
جس پہ نگاہ کرم ہو گئی
دوجہاں میں محترم ہو گئی
غوث اعظم ہیں وہ جن کے
گردن اولیاء زیر قدم ہو گئی
کوئی نبی نہیں بعد مصطفی کے
محبوب پر نبوت ختم ہوگئی
سجائی جس نے اپنے گھر میں
محفل میلاد دافع الم ہوگئی
تلاوت قرآن زندگی بھرکرتارہا
قبر میں باعث بھرم ہوگئی
مدحت رسول لکھتی ہے ادب سے
خوش نصیب یہ قلم ہوگئی
برستی ہے سن کر داستان کربلا
آنکھ بھی شامل غم ہوگئی
رب نے فرمایاہے قرآن میں
ملکیت محبوب موجودوعدم ہوگئی
درودپڑھنے والوں کی مدینے میں
حاضری خداکی قسم ہوگئی
ایمان کامل ہے اس مسلمان کا
جسے الفت شاہ امم ہوگئی
سنتے سناتے رہیں گے صدیق اسے
نعت محبوب جورقم ہو گئی
کلام : محمد صدیق پرہار
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com