اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما جے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈ جاری ہے، وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور سوالوں کے جواب دیں گے۔
حسین نواز اس سے قبل پانچ بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دے چکے ہیں۔ کل بروز بدھ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اب تک سپریم کورٹ میں اپنی تین کارکردگی رپورٹس جمع کرا چکی ہے۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ کو پیش کرے گی۔