ہمارے معاشرے میں ڈونیشن دینے والوں کی کمی نہیں ہے۔ چوہدری گفتار حسین

Chaudhary Gaftaar Hussain

Chaudhary Gaftaar Hussain

بھمبر (راجہ خرم افضال پاشا) اتنی بڑی تعداد میں گردوں کے مریضوں کو فری پک اینڈ ڈراپ اور اتنے بہترین ماحول میں علاج مہیا کرنا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے اور جس محنت ،خدا ترسی اور جزبہ خدمت دکھی انسانیت کے ساتھ چنار ڈائیلاسیز کی پور ی ٹیم اس سنٹر کو چلا رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری گفتار حسین نے چنار فری ڈائیلاسیز سنٹر کے دورہ پر مریضوں کی عیادت کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ڈونیشن دینے والوں کی کمی نہیں ہے لوگ خدا کی رضا کے لئے اپنا مال کسی نہ کسی صورت دیتے رہتے ہیں۔

ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ کا یہ پیغام ہم سب مل کر اپنے حلقہ احباب تک پہنچاتے رہیں اور دوستوں ،عزیزوں کو سنٹر کا وزٹ زیادہ سے زیادہ کروائیں تاکہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہمارے ان بہن بھا ئیوں کو آ پ کی وساطت سے زیادہ سے زیادہ مزید سہولیات و علاج میسر آتا رہے ان کے ہمراہ ایس پی ضلع بھمبر چوہدری منیر حسین ،راجہ جاوید اقبال آف پنجیڑی ،MSڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ڈاکٹر راجہ فدا حسین ، ڈاکٹر محبوب، راجہ التماس خان، راجہ خرم افضال پاشا،اقبال انقلابی اور دیگر شامل تھے پروفیسر محمد اصغر شاد ،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی اور ڈاکٹر فدا حسین نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات پر مہانوں کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری گفتار حسین نے سنٹر کے لیے 20ہزار عطیہ دیا اور ایس پی ضلع بھمبر چوہدری منیر حسین نے مستقل ممبر شپ حاصل کی راجہ جاوید اقبال آف پنجیڑی نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کے لئے 1لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور اپنے خاندان کی جانب سے مزید بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کراوائی۔