لاہور: سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کی رہائشگاہ 180راوی روڈ پر ٹی ایم اے راوی ٹائون کے اشتراک سے بچوں میں بنیادی 10بیماریوں سے بچائو ، ان کی روک تھام اور عوام میں ان سے بچائو کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ”3روزہحفاظتی کیمپ”کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ راوی ٹائون ڈاکٹرسید سرفراز حسین نے اور سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری بھی موجود تھے ۔بچوں میں بیماریوں سے بچائو کیلئے منعقدہ ”حفاظتی کیمپ ” میں سینئر لیگی رہنماحاجی قیصر امین بٹ القادری ویگر نے بچوں میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ڈی او ہیلتھ راوی ٹائون ڈاکٹر سید سرفراز حسین نے کہاکہ راوی ٹائون میں بچوں میں بیماریوں سے بچائو کیلئے اعلیٰ سطح اقدامات کررہے ہیں اور سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ پہلے عوامی نمائندے ہیں جنہوں ایسے کیمپ کا اہتمام کرکے عوامی خدمت کو مزید فروغ دیا ۔جبکہ حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب نے عوام کی صحت کیلئے فقید المثال اقدامات کئے ہیں جس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے ، ہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ایسے لاتعداد مثبت اقدامات کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔حفاظتی کیمپ میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، جبکہ حبیب میا ں، رومی چوہدری ، تجمل حسین شاہ، مستحسن رضا ، حاجی شکیل چن ، مرزارضوان ، نذیر احمد، حافظ عدنا ن بٹ، قاری امجدقادری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔