شمالی کوریا (جیوڈیسک) اپنے پہلے کامیاب طویل مسافت اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر ردعمل کا اظہار کرنے پر کوریا نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو للکارا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KRT پر نشر ہونے والی خبر میں میزائل تجربے کو دیکھتے ہوئے صدر کِم یانگ اُن کی ویڈیو کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں کِم یانگ اُن کو یہ پیغام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری اسلحے کے حصول سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور واشنگٹن کو جوہری و میزائل تجربات کے تحائف پیش کرنا جاری رکھے گا۔
خبر میں کِم یانگ اُن کو ایک کھلی جگہ پر جرنیلوں اور بیوروکریٹس کے ہمراہ کمپیوٹر مانیٹر کے سامنے تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
خبر کے مطابق کِم نے میزائل تجربے کو نہایت خوشی کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا اور اس موقع پر اپنے عوام کے لئے پیغام میں کہا ہے کہ امریکیوں کو تحفوں کے یہ پیکٹ بھیجنا جاری رکھیں۔
دوسری طرف کوریا جزیرہ نما میں امریکی اور جنوبی کوریا کی فورسز نے شمالی کوریا کے تجربات کے جواب میں قوت کے مظاہرے کے لئے جنوبی کوریا کے کھلے پانیوں میں بلند اہداف والے میزائل کے ساتھ فائرنگ کی ہے۔