ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا نشیبی علاقوں کا دورہ، حفاظتی بند کا جائزہ

Visit

Visit

شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈپٹی کمشنرارقم طارق نے تحصیل مریدکے کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو بہتر کردگی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ایم سی مریدکے کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف جگہوں سے پانی کی نکاسی کی نگرانی کریں اور شہر کے نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی جگہ بارش کے پانی کے جمع ہونے کی اطلاع ملے تو اس کی فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتِ ہال کے پیشِ نظر تحصیل مریدکے میں مختلف
نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تما م نالوں اور سیورج کے نظام کی مسلسل صفائی کا انتظام کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حفاظتی بند کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بند کے کمزور حصوں کو فوری مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تا کہ کسی بھی طرح کے نقصان سے بچا جا سکے ۔انہوں نے مختلف حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا اورسیوریج نالوں کے علاوہ نکاسی آب کے منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا، مختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئرز، میونسپل کارپوریشن کے عہدے داران و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیوریج نالوں کی فوری صفائی کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زیادہ بارش کی صورت میں کسی سیوریج نالے سے پانی کے نکاس میں رکاوٹ نہ آئے۔ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں سیورج نظام اور ویسٹ ڈسپوزل پلانٹ کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔