ملٹن کیننز برطانیہ (توقیر لون) برطانیہ و یورپ میں بسنے والے تمام کشمیری ہمزبرگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کر کے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ مظفر وانی کی شہادت نے تحریک کو نئی جلا بخشی لیکن جو پاکستانی اور آزاد کشمیر کے نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں زور نہیں پکڑ سکی ۔ ہم ان کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں ہر گز نہیں جانے دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ملٹن کینز برانچ کی تشکیل اور اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر ملٹن کینز میں پاکستان تحریک انصاف ملٹن کینز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر جناب برسٹرسلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں بیرسٹر صاحب کے ساتھ سینئر رہنما چوہدری حکمداد اور چوہدری اخلاق بھی تشریف خصوصی طور پر تشریف لائے ۔ تقریب میں محمد انوار چوہدری ، تنویر چوہدری ، سید مشتاق شاہ ، ظفر چوہدری ، چوہدری طالب اکرم ، چوہدری زیافت علی ، حاجی ارشد محمود ، ابرار احمد ، کامران آفتاب ، چوہدری محمد انور ، چوہدری ، ارشد مجید ، اشتیاق چوہدری ، چوہدری جاید اقبال چوہدری عادل نواز و دیگر نے شرکت کی۔
خطاب کے دوران صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت فوج اس وقت کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اور جس طرح وادی میں مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے اس کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی ۔ بھارت کی ہٹ دھرمی میں اضافہ ہو رہا ہے آئے روز کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے عورتوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے لیکن عاملی دنیا کے سر سے جوں تک نہیں رینگی اس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے نااہل حکمرانوں کا بھی قصور ہے جواس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے عالمی دنیا کو اپنی بات واضع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 جولائی بروز ہفتہ کو ہیمبرگ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں جو میں تمام اور برطانیہ و یورپ میں بسنے والے تمام کشمیریوں سے اس مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ یہ مظاہرہ سیاسی پارٹی کے لئے نہیں بلکہ سیاسی رکابتوں سے بالا تر ہو کر خالصتا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا جزو ہے اسے کشمیر سے کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان کا صوبہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ آزاد کشمیر کے آئین کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔
پروگرام کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف ساوتھ ذون کے چیف آرگنائزر چوہدری بلال نے ملٹن کینز کی برانچ کا اعلان کیا۔ برسٹر سلطان محمود چوہدری ، چوہدری اخلاق اور چوہدری حکمداد صاحب کی جانب سے نو منتخب عہدیداران میں شامل صدرپاکستان تحریک انصاف ملٹن کینز چوہدری طالب اکرم ، سینئر نائب صدر چوہدری زیافت علی ، نائب صدر حاجی ارشد محمود ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران آفتاب ، چیف آگنائزر چوہدری محمد انور ، ڈپٹی آرگنائزر چوہدری ارشد مجید ، سیکرٹری اطلاعات اشتیاق چوہدری ، سیکرٹری مالیات چوہدری جاید اقبال اورسیکرٹری سوشل میڈیا چوہدری عادل نواز کو مبارکباد بھی پیش کی اور تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض چوہدری اشتیاق نے سرنجام دئے۔