گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت گدی نشین آستانہ عالیہ دربار شاہدولہ سرکار سید رومی شاہ نے گجرات کے صحافیوں کے اعزاز میں دریائے چناب پر عید ملن مینگو پارٹی کا اہتمام کیا اس موقع پر سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا ، صدر الیکٹرانک میڈیا سید نوید الحسن شاہ ، اعجاز احمد شاکر ، چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، نوازش علی نوازش پی ٹی وی ، عامر بٹ اے آر وائے ، ملک ظہیر عباس ، عابد علی شاہ و دیگر صحافی موجود تھے اس تقریب کے مہمان خصوصی حسن نصیر ڈائریکٹر ایم اے عصر کمپنی سیالکوٹ اور شاہد پرویز تھے اس پر تکلف پارٹی میں شرکاء کی تواضع ٹھنڈے میٹھے آموں اور دودھ کی لسی سے کی گئی اس موقع پر شرکاء نے سید رومی شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) غلامانِ گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام ماہانہ محفل ذکر و ختم خواجگان عامر الیکٹرونکس جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج مہر محمد صدیق خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمکول شریف نے کی چوہدری افتخار احمد ملہی نے ختم قرآن پیش کیا اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمگول شریف صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں مہر عبدالرحمان،مہر رفاقت،مہر الیاس فردوس میرج ہال دولت نگر،حلیفہ صالح محمد،چوہدری محمد اکرم،حاجی امجد رشید،نعیم مغل،ساجد ڈوگہ، چوہدری ذیشان ،راجہ خالد،فیاض چیمہ،راجہ عامر،غلام عباس،مہر عبد الرزاق،مہر عامر،مہر عبدالشکور،شکیل طور،و دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) امام بارگاہ سفینہ پنج تن پاک میں سالانہ مجلس عزاء و مرکزی ماتم داری کا اہتمام کیا گیا جس کا انتظام حسن رضا ، رنگ علی اور حسن علی نے کیا اس موقع پر پنجاب بھر سے ماتمی سنگتوں نے شرکت کی مجلس عزاء میں ذاکرین کی کثیر تعداد جن میں افتخار حسین شاہ ، صادق حسین و دیگر شامل تھے نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کیے اختتام پر شبیہہ ذوالجناح کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے آئی ہوئی سنگتوں نے ماتم داری کی سید الطاف عباس کاظمی ، وقار الحسن ہیرا ، گلفام کاظمی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)جامع مسجد فاطمہ چاندی بولے میں سالانہ محفل میلاد النبی ۖ کا اہتمام کیا گیا جس میں قاری امتیاز حسین بھیروی نے خصوصی خطاب کیا حفاظ کرام اور علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں تحائف دئیے گئے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں ختم قرآن کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کی یہ محفل زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی منعقد ہوئی نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی نے انجام دئیے نعت رسول مقبول ۖ راشد اقبال ، نصیر احمد بٹ حاجی عمر شہزاد سید حسین محمود شاہ اور دیگر نے پیش کی دستار بندی حافظ شعیب احمد ، قاری حضر حیات ٹوانہ سیٹھ عبدالرشید ، امتیاز حیدر ، صاحبزادہ فاروق نقشبندی ، حاجی محمد رمضان ، شیخ محمد ادریس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سید ایاز حسن کی دستار بندی کی گئی ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سابق وفاقی سیکرٹری ڈیفنس حکومت پاکستان مسعود فاروقی کی اہلیہ،جم خانہ گجرات کے سینئر ممبر و پاکستان مسلم لیگ ن منشور کمیٹی کے ممبر عمر مسعود فاروقی کی والدہ، رمیض مسعود فاروقی کی دادی جان آمنہ مسعود مرحومہ جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ،ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا /ختم قل فاروقی ہائوس ،احمد بلاک نیو گارڈن ٹائون لاہور میں پڑھا گیا جس میں ملک بھر کی اہم شخصیات سول و ملٹری سفارتکاروں نے بھرپور شرکت کی ،نمایاں شخصیات میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ،سابق وزیر میاں عمران مسعود ،سابق وزیر ریاض حسین پیرزا دہ ،سابق وزیر امتیاز شیخ ،خواجہ احمد احسان،قاسم ضیاء سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ،میئر گجرات حاجی ناصر محمود ،رائے اعجاز الحق چیف ٹریفک آفیسر لاہور ،محمد مستنصر ڈی پی او چنیوٹ کے علاوہ ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کی قیادت میں ٹیم نے 793 رکشہ،76 ٹیکسی ،769 ویگن،43 کوچ ،146 بس،808 پک اپ ، 551 ٹرک ٹریلر، 167 ٹریکٹر ٹرالی،3925 موٹر سائیکل اور 323 کار کے چلان کر کے مجموعی طور پر 3037860 روپے جرمانہ کیا ، انہوں نے 42 لائسنس ،23 روٹ پرمٹ معطل،32 پاسنگ فٹنس معطل ،279 ایف آئی آردیں اور516 گاڑیاں بند کر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی ایم کام پارٹ فرسٹ و سکینڈ کے سالانہ امتحانات 2017ء کا آغاز 27جولائی2017ء بروز جمعرات کو ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات نے ان امتحانات کے انعقاد کے لیے جامع ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے یو او جی سٹی کیمپس فوراہ چوک، مرغزار کالونی، جی ٹی روڈگجرات، گورنمنٹ زمیندار کالج بھمبر روڈ گجرات، گورنمنٹ کالج بوائز سٹلائیٹ ٹائون گوجرانوالہ، گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج بوائز سیالکوٹ، گونمنٹ علامہ اقبال کالج خواتین سیالکوٹ، گورنمنٹ PGکالج چکوال، گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز جی ٹی روڈ جہلم ، گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کھاریاں ،گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ کالج بوائز جلالپورجٹاں اور گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کو ان امتحانات کے انعقاد کے لیے امتحانی مراکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کو ان کے متعلقہ کالجوں اور گھریلو پتوں پر رول نمبر سلپس روانہ کر دی گئی ہیں۔ سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواران کو رول نمبر سلپوں کے سلسلہ میںکسی دقت کا سامنا ہو تو وہ دفتری اوقات میں کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات حافظ حیات کیمپس کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجا ب ہیلتھ ایوارڈ کے تحت ضلع کے مختلف ہسپتالوںمیں تعینات 20ڈاکٹرز 48پیر ا میڈیکل و معاون سٹاف کو20لاکھ33ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود،نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری تھے جبکہ اے ڈی سی ریونیو واصف رحمان ، اے کوآرڈ وقار حسین خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویرنے بھی شرکت کی ۔ صحت کے شعبہ میں بہترین خدمات پر جن ڈاکٹرزو کنسلٹنٹس کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے ان میںڈاکٹر ظفر مہدی،ڈاکٹر اعزاز الحق،ڈاکٹر حبیب اصغر، ڈاکٹر آصف عنایت، ڈاکٹر نعیم نعیم خاور، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر نوید اقبال،ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر اقبال علوی، ڈاکٹر طاہر نصیر، ڈاکٹر عامراعجاز، ڈاکٹر آمنہ توقیر،ڈاکٹر وحید کامران، ڈاکٹر گل فرین، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر ماریہ ظفر، فارماسسٹ میں مومنہ جاوید، عائشہ مقدس، ثنا علی شامل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب ہیلتھ ایوارڈ کے تحت ایوارڈ حاصل کرنیوالے دیگر عملہ میں سٹاف نرسز، ایل ایچ ویز، ویکسینٹرز، وارڈ سرونٹس،سینٹری ورکز کو بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہیلتھ کا شعبہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، حکومت کیطرف سے اس شعبہ کی بہتری کیلئے ابتک اٹھائے جانیوالے اقدامات ایک ابتدا ء ہے، حکومتی پالیسوں پر عمل کرکے عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں سے بہتر رویہ اختیار کریں، انکی خوش اخلاقی مریض کیلئے دوا کیساتھ یکساں موثر ہوتی ہے۔ ارکان اسمبلی میاں طارق محمود،نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے انعامات اور تعریفی اسناد حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی موثر پالیسوں کیوجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہاں آنیوالے مریض واپس جاکر علاج معالجہ کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں،ہمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر مڈل کلاس اور الیٹ کلاس کا بھی اعتما د حاصل کرناہے اس مقصد کیلئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کا رول سب سے نمایاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو بہترین وسائل مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم ہمیں بہتری کے اس سفر کو مزید آگے لیکر جانا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ملک سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیاد ت میں حکومت دن رات محنت اور انتھک کاوشیں کیں، موثر پالیسوں کیوجہ سے چند سال کے دوران سسٹم میں ہزاروںمیگاواٹ بجلی شامل ہونے سے روشن پاکستان کی منزل قریب آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی ایز میاں طارق محمود،نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویرنے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، اے ڈی سی واصف رحمان، اے سی کوآرڈوقار حسین خان ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ ارکان اسمبلی نے حویلی بہادر شاہ منصوبے کے افتتاح پر وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے قبل بھکی پاوور پلانٹ، ساہیوال کو ل پاوور پراجیکٹ سمیت انرجی سیکٹر کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے 2013کے عام انتخابات میں عوام سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا جو تیزی سے تکمیل کے قریب ہے ، موثر حکومتی پالیسوں کے نتیجہ میں دہشتگردی میں نمایاں کمی آچکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے خصوصا سی پیک منصوبے کیوجہ سے ملک میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، اسکی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ ا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) ممتاز بینکار چوہدری صداقت حسین وڑائچ منیجر ایچ بی ایل ، پروفیسر چوہدری رفاقت علی وڑائچ سویڈیش کالج ، جی ایم این ایچ اے چوہدری شفاقت زبیر اور ڈائریکٹر دی ایگزا سکول سسٹم چوہدری یاسر اقبال کے والد محترم چوہدری عنایت وڑائچ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں چکوڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا ختم قل چکوڑا میں ادا کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین مفتی محمد عثمان افضل قادری نے خصوصی خطاب کیا اور موت حیات کے فلسفے پر روشنی ڈالی اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری بدر سلام وڑائچ ایڈووکیٹ ، انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ ، حاجی ظفر اقبال رحمانی چیئرمین ، چوہدری غلام رسول شارق ایڈووکیٹ ، پروفیسر آصف شہزاد بٹ سویڈیش کالج ، ملک رشید زیلدار ، شیخ مون کنجاہ ، شیخ شکار اسلم ، شیخ شہباز ، حاجی محمد یوسف ، وقار الحسن وائس چیئرمین ، چوہدری اظہر محمود منڈ وائس چیئرمین ، چوہدری اسجد اقبال گوندل نور پور پڈھے ، صدر پریس کلب کنجاہ یاور عباس ، احسن فیصل کنجاہی ، چوہدری خالد ہنجرا ، بابائے صحافت کنجاہ محمد صدیق بٹ ، ماسٹر اصغر ، طاہر شریف ، فخر عباس ، صالح محمد ، حاجی محمد اسلم ، چوہدری مسعود ، قاری اعجاز ، طاہر محمود وڑائچ ، ذوالفقار گوندل ، فیاض کوروٹانہ ، ملک عارف ، ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ آئی سپشیلسٹ ، ڈاکٹر افتخار ہاشمی ہارٹ سپیشلسٹ ، چوہدری شاہد بٹ سابق چیئرمین لنگے ، طاہر محمود وڑائچ صدر پی ٹی آئی حلقہ 110، امجد حسین طور ایڈووکیٹ لاہور ، زبیر سرور ایڈووکیٹ لاہور ، عامر محمود ، انصر اقبال ایڈووکیٹ ، فیاض احمد ایڈووکیٹ ، ندیم ایڈووکیٹ لاہور ، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج وزیرآباد محمد اعظم ، ایس ڈی او واپڈا نصر تارڑ ، شہزاد انور ایڈووکیٹ ، چوہدری مسعود عامر گمرالی ، چوہدری عرفان اکبر سابق ناظم منگووال ، چوہدری زبیر انسپکٹر ایف بی آر ، امجد حسین وڑائچ انسپکٹر ایف بی آر ، سید زاہد حسین شاہ انسپکٹر ایف بی آر ، لیاقت علی ایف بی آر ، محمد اسلم ساہی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عابد غوری ، رانا مختار واپڈا کنجاہ ، ظفر احمد لک منیجر اے بی ایل ملکوال ، افضال احمد منیجر اے بی ایل پھالیہ ، مقصود احمد ، عظمت اللہ وڑائچ منیجر این بی پی ، چوہدری اصغر پسوال سابق صدر بار و و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ میں مریضوں کی ہر ممکن سہولت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تا کہ مریضوں کو کنجاہ میں ہی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ایم ایس میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ ڈاکٹر اظہر احسان بٹ نے اپنے دفتر میں گجرات اور کنجاہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ضلعی حکومت کے اشتراک سے کنجاہ میں ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہم اس سلسلہ میں بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات میسر ہیں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور روزانہ سینکڑوں مریض آئوٹ ڈور میں استفادہ حاصل کر تے ہیں اس سلسلہ میں ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے عوام کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے برائے راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں اسموقع پر صدر پریس کلب کنجاہ یاور عباس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری چیف ایڈیٹر جی پی آئی ، احسان فیصل کنجاہی و دیگر موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چیف ایگزیکٹو سیالوی موٹرز گلیانہ روڈ کھاریاں ملک عامر رضا اور MD محمد وسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ اور ان کی ٹیم عملی طور پر شہر کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے ہم ان کی کارکردگی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں شیخ محمد حفیظ خود ورکر کلاس ہیں اور عوامی مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ان کی کارکردگی ہر لحاظ سے مثالی اور نمایاں ہے ہم شیخ محمد حفیظ اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون بھی جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی ملک فیاض اعوان لہڑی کا ملک حنیف اعوان ایم پی اے کے بھائی اور سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان کے والد محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت۔ انہوں نے کہا کہ غم کی ان گھڑیوں میں ہم پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کر کے درجات بلند کرے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں شہر اور دیہاتی علاقہ میں بڑا گوشت350روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا۔ سرکاری ریٹ300 روپے ہے عید کے بعد قصابوں نے ازخود ریٹ بڑھا لئے ہیں اور من مانے ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں اصرار کرنے والوں کو اگلی راہ دکھادی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ جانور مہنگے ہو گئے ہیں اگر آپ اس ریٹ پر راضی ہیں تو ٹھیک ورنہ کسی اور سے لے لیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تاریخ ساز خدمات سرانجام دے رہے ہیں حلقہ این اے107 کی مثالی ترقی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) ٹھیکیدار محمد فاروق تھپلہ نے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے107 میں موجودہ دور میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی مثال سابقہ دور میں نہیں ملتی انشاء اللہ اب چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کو بھی اسی طرح ترقیافتہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار ہی کام یاب ہوں گے اور یہ تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی115 چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں پارٹی کی مضبوطی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں PTI کامیاب ہوگی اور نیا پاکستان بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر راہنما پی ٹی آئی چوہدری اصغر علی ٹوپہ اور راہنما PTI چوہدری فرحان احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں جوکہ ملک و قوم کی بات کر رہے ہیں اور ہر سطح پر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں قوم PTI کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے۔ انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے ہم چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ نے گذشتہ روز گلیانہ روڈ کھاریاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین لال خاں گوندل اور کونسلر ظفر مجید بٹ بھی ہمراہ تھے۔ گلیانہ روڈ کھاریاں پر گذشتہ روز ٹریکٹر ٹرالیوں کے گزرنے سے مٹی کا گرد وغبار جمع ہو گیا تھا جس کی نشاندہی سینئر صحافیوں سید تنویر نقوی، اعجاز مرزا ،جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب شہزاد احمد و دیگر نے کی۔ جوکہ تاجروں اور گزرنے والوں کے لئے وبال جان بنا ہوا تھا میڈیا کی نشاندہی پر چیئرمین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اس موقع پر سینٹری عملہ صفائی کا کام کر رہا تھا میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں کام کا جائزہ لیا گیا فائر بریگیڈکی گاڑی کی مدد سے گرد و غبار صاف کیا گیا عوامی تجارتی حلقوں نے شیخ محمد حفیظ اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد حفیظ نے کہا کہ ہم کھاریاں شہر کے چپے چپے سے واقف ہیں ہمیں مسائل کے بارے میں بھی بخوبی آگاہی حاصل ہے عملی طور پر کام کر رہے ہیں انشاء اللہ اسی طرح یہ کام جاری رہے گا اور مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والووں کا کام صرف تنقید اور حسد ہے ہم اپنا کام سرانجام دیتے رہیں گے۔ میڈیا مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ہماری راہنمائی بھی کرے ہم مسائل حل کریں گے۔ اس موقع پر صفائی کے کام کی نگرانی سینٹری انسپکٹر لیاقت علی بٹ نے کی۔ اس موقع پر زمان احسن سابق صدر کھاریاں پریس کلب، عبدالعزیز گوندل سینئر نائب صدر، جبار علی ساگر سابق فنانس سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ڈسکہ روڈریلوے پھاٹک کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوںنے فائر کھول دیا، گولی لگنے سے موٹرسائکل سوار50سالہ راہگیرشدیدزخمی، ڈاکوایک لاکھ روپے نقدی اوراے ٹی ایم کارڈلوٹ کرفرارہونے میںکامیاب ہوگئے۔ گزشتہ روزنواحی علاقہ گگھکامیترمیں آئل ایجنسی ہولڈرطیب کی دوکان پردن دیہاڑے تین نقاب پوش ڈاکوآن دھمکے اوراسلحہ کے زورپرلوٹ مارشروع کردی، دورا واردات طیب دوکانداردلیری کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوںسے گتھم گتھا ہوگیاجس پرڈاکوئوںنے گولی چلادی جس کے نتیجہ میںہیرانوالہ کارہا ئشی محمدارشدموٹرسائیکل سوارگولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظرگوجرانوالہ ریفرکردیا گیا۔ تھانہ سوہدرہ کے علاقہ میںہونے والی اس واردات کے دوران ڈاکوایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، اے ٹی ایم کارڈاوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہونے میںکامیاب ہوگئے ۔ علاقہ میںچوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوںپرشہری حلقے نے تشویش کااظہارکیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) تیز رفتار موٹر سائیکل کے ویل میں برقعہ آنے کے نتیجہ میں نیچے گرنے سے ماں جاں بحق ،بہن اور نوجوان شدید زخمی، زخمیوں کوگوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ کا رہائشی نوجوان سکندر علی اپنی ماں اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر علی پور چٹھہ دوائی لینے جا رہا تھاکہ اچانک اس کی والدہ بشری بیگم کا برقعہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے موٹر سائیکل گر پڑی جس کے نتیجہ میںوالدہ اور بہن عمارہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں مضروبان کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بشریٰ بیگم جاں بحق جبکہ نوجوان اور بہن کی حالت تشویشناک ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآنے سے قبل (ن)لیگی رہنمائوںکاچیخنا چلا ناسمجھ سے بالاتر ہے ، آئندہ عام انتخابات میںتحریک انصاف کی واضح برتری نوشتہ دیواربن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے این اے101وضلعی صدرمحمداحمدچٹھہ نے ایک تقریب کے دوران امیدوارپی پی 104عدنان انورچیمہ سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ انہوںنے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کے سامنے حکمرانوںکے چہرے کانقاب اترچکا ہے۔ اب اپنی شرمندگی کوچھپانے کی خاطرحواس باختہ ہوکرقومی اداروںکوہدف تنقید بنانے والے اپنے منطقی انجام کے لئے تیاررہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مصائب وآلام میں مبتلا ہیں،ایک اللہ،ایک رسول،ایک قرآن کے ماننے والوں کے اتحاد ویکجہتی کو ختم کرنے کیلئے اسلام دشمن طاقتیں سازش کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حافظ حامد سعید ناظم اعلیٰ جمات اہل سنت تحصیل وزیرآباد نے حسن کارکردگی ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام آؤ قرآن سیکھیںرمضان المبارک میںکامیاب ترین ہونے والی مہم جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے حصہ لیا ۔ان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والوں کوحسن کارکردگی ایوارڈدیا گیا۔جن میں علامہ پیر محمد حمادالدین صدیقی ،علامہ قاری علی رضا صدیقی، پروفیسر حافظ محمد عثمان نواز قادری، سید عمر شاہ، حاجی محمد شفیق، حاجی محمد انور، مہر محمد ارشد، محمد عمیر قادری، حافظ قمر زمان ، حافظ رانا مبشراور دیگر نمایاں رہے ۔ حامد سعید نے کہا ہے کہ امن کے دشمنوں کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنائیں گے۔امن و امان کے دشمن ملک کے دشمن ہیں۔ملک کو مستحکم اور معیشت کی ترقی کیلئے عوام،تاجروں۔سیاسی ومذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔اسرائیل کے ایجنٹ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔را اور موساد کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔بھارت پاکستان مخالفت میں تمام حدیں پار کررہا ہے۔بھارت یاد رکھے پاکستان کے عوام مر سکتے ہیں ملک پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے۔بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی پاک فوج پوری صلاحیت رکھتی ہے ملک کے عوام دہشتگردی اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔حکومت فرقہ واریت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔پاکستان کی سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی، پاکستان کے دشمن پاکستان کی ترقی وخوشحالی سے خوش نہیں ہیں۔بھارت کا پاکستان کے خلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔حکومت فرقہ واریت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان کی بیس کروڑ سے زائد عوام اپنے محبوب لیڈر محمد نواز شریف کے شانہ بشا نہ کھڑے ہیں، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے محب وطن اور ایماندار ہونے پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے الزامی ٹولے کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوںگی۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ میاں محمد نواز شریف اور ان کی اولاد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر یہ ثابت کررہی ہے کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستانی قوم کے ہر دل عزیز لیڈر ہیں آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جتنے بھی عوام سے 2013 کے الیکشن کے موقع پر قوم سے وعدے کیے تھے وہ پورے ہو چکے ہیں اور آج ملک معاشی ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے دہشت گردی 95 فیصد ختم ہو چکی ہے۔ سی پیک منصوبے کی بدولت دنیا پاکستان کی طرف کھنچی چلی آرہی ہے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں واضع کمی آچکی ہے اور 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔افتخارچیمہ نے کہا کہ نوازشریف کے اقتدار میں آتے ہی کچھ ملکی اور غیر ملکی عناصر انہیں اقتدار سے ہٹانے کی سازشوں میں مصروف ہوجاتے ہیں تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جاسکے تاہم تمام تر سازشوں کے باوجود وزیراعظم نوزا شریف نے حکومت میں 4 سال سے زائد وقت گزار کر ملک کی صورتحال کو مستحکم بنا دیا ہے اور انشاللہ وہ اپنے اقتدار کے 5 سال پورے کریں گے جبکہ الیکشن 2018 میں ہی ہوں گے اورمیاںوازشریف ہی کامیاب ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ساتھیوں کیساتھ ملکر کینڈین نژا د بھائی کے گھر کو آگ لگا نے والے ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے متاثرہ خاندان پریشان۔ کینیڈا پلٹ ریاست علی کی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف،آئی جی پنجاب پولیس سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ریاست علی نے بتایا کہ وہ عرصہ بیس پچیس سالوںسے روزگار کے سلسلہ میں امریکہ، کینیڈا میں مقیم ہیں ۔ حقیقی بھائیوں شہزاد ذاکر چیمہ ،افتخار احمد چیمہ نے مبینہ طور پر بھتہ کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر ساتھی ملزمان عرفان ولد محمد یوسف، محمد یوسف ولد سلطان احمد ، رضوانہ عرفان،حسن ولد افتخار اور تین کس نامعلوم کے ہمراہ ان کے گھر پر حملہ کردیا اور اہلخانہ کو رقم نہ دینے پر سب کو ختم کرنے کی دھمکیاںدیں اور پٹرول چھڑک کر گھر کوآگ لگا دی ، جس سے کمروں میں موجود قیمتی سامان مالیتی50لاکھ روپے بیڈ،شوکیس، الماریاں، برتن، کپڑے،،موبائل اور اڑھائی لاکھ روپے نقدی جل کرراکھ ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے چوہدری ریاست چیمہ کی اہلیہ پروین اختر چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کو مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔چوہدری ریاست چیمہ نے بتایا کہ ملزمان کی دھمکیوں اور خطرناک اقدامات کی وجہ سے ان کا وطن عزیز میں قیام پذیر ہونا اور کاروبار قائم رکھنا محال ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، آئی جی پنجاب پولیس سے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور جانی ومالی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) نواحی علاقہ ویروکی کو جانے والی روڈ پرادھوری تعمیر کے بعد کام چھوڑ دیا گیا۔کئی سالوں سے خستہ حالی کی شکار ڈیڑھ کلو میٹر سڑک میں سے صرف چند گز کا ٹکرا تعمیر کرنے کے بعد کام چھوڑ دیا گیا ہے ۔ سڑک کے اطراف پر مٹی نہ ڈالنے کی وجہ سے نئی تعمیر سڑک بھی ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے۔ اہل علاقہ نے ادھورے ، نامکمل کاموںکو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں اور ٹھیکیداروں کی مبینہ مشترکہ کرپشن کی ایک کڑی قرار دیاہے ان کا کہنا ہے کہ ادھوری نامکمل سڑکوں کا کاغذوں میں پورا کام شو کرواکے مبینہ طور پر فنڈز میں خرد برد کی جاتی ہے جبکہ میٹریل کے ناقص استعمال سے نئی تعمیر سڑکیں چند ہی دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی تعمیر سڑکوں کی کوالٹی چیک کی جائے ۔ جبکہ علاقہ کی سڑک کی فوری مکمل تعمیرکروانے کیساتھ ساتھ سائیڈوں پر مٹی بھی دلوائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) دھونکل راجباہ کے پشتوں کو توڑ کر پانی چوری کرنے کا سلسلہ جاری۔مقامی کاشتکار محکمہ انہار کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے شام ہوتے ہی پشتے توڑ کر اپنی زمینوں کو غیرقانونی طور پرسیراب کرلیتے ہیں اس طریقہ کار کے ذریعے دھان کی فصلوں کا پانی پورا کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ انہار کے عملہ کی جانب سے پانی چوری کی واردات کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس سے عملہ کی ملی بھگت ظاہر ہوتی ہے ۔ ویروکی اور دیگر مقامات پر پانی چوری کی اس واردات کے لئے پشتوں کو کمزور کردیا جاتا ہے اور آئے روز کھلے عام پانی چوری کی جاتی ہے جس سے دوسرے زمینداروں کا حق متاثر ہوتا ہے۔ متاثرہ کاشتکار وں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادی نے کہا ہے کہملک میں امن ،سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا اور قانون شکنی کے ہررجحان کی حوصلہ شکنی کرتے رہیں گے،اسلامی تعلیمات وروایات ، نظریہ پاکستان کے تحفظ اورپاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے خلاف باطل قوتوں کی یلغار کی روک تھام اور اس کے اثرات سے مسلم معاشرہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی،انجمن خدام الدین عقیدہ تحفظ ختم نبوت، تحفظ حرمین الشریفین، شعائر اسلام ، پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام برادر اسلامی ممالک کی سلامتی واستحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔گذشتہ روز کیولری گراؤنڈ میں مولانا احمد علی ثانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سودی معیشت سے تائب ہوکر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کرسکتا ہے، سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ پندرہ ہزار کا مقروض ہو چکا ہے،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاجب تک حکمران خود آئین شکنی کا رویہ ترک نہیں کرتے،وحی الٰہی کی تعلیمات چھوڑ کرکوئی قوم فلاح نہیں پاسکتی ۔انسانیت امن و سکون چاہتی ہے تو اسے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع زندگی کی طرف لوٹنا ہوگا. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیںجس کا اعادہ1980 کے کنونشن کے نتیجہ میں ہوامگر ایک عرصہ سے آئین کی دفعہ 227کی توجیہ کے تقاضے مسلسل نظر انداز کئے جارہے ہیں۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسالک اور مکاتب کے نظریے اور عقیدے کا خیال نہیں رکھا جارہا، تمام مکاتب فکر کو ان کے مذہبی،شہری ،آئینی اور بنیادی حقوق نہیں دئیے جا رہے بلکہ پابندیاں عائدکرنے کی کوششیںاور صدائے احتجاج کو روکنے کے لیے ظالمانہ انداز اختیار کئے جا رہے ہیںجس کے نتیجے میں ایک بڑا المیہ کا خطرہ موجود ہے۔جس پر اگر غور نہ کیاگیا تو پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوگی، ذمہ داران ماضی سے سبق سیکھیں اور عبرت حاصل کریں جبکہ عوام بھی ملک و قوم کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں۔ علامہ ساجد نقوی نے واضح کیا کہ 6۔جولائی یوم نفاذ فقہ جعفریہ، فرقہ واریت کی نفی اور وحدت کا یوم ہے، افسوس 1980کی خالصتاًعوامی ملی جدوجہد کیخلاف کچھ بددیانت لوگوں نے الزام تراشیوں کے تانے بانے بنے اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ 6 جولائی 1980 کے اسلا م آباد کنونشن میںعوام نے جائز’ اصولی اور منطقی مطالبہ کیا کہ اسلامائزیشن کے عمل میںتمام مکاتب فکر کے عقائد ونظریات کا احترام اور ان کے شہری و مذہبی حقوق کا لحاظ رکھتے ہوئے انہیں مذہبی و شہری آزادیاں دی جائیں۔ اس مقصد کے لیے طاقت و اختیار کے مرکز وفاقی دارالحکومت کا محاصرہ ہوا جس میں جام شہادت بھی نوش کیاگیا اس احتجاج کے بعد ایک معاہدہ عمل میں آیا جسکی وجہ سے یہ تاریخ ساز دن آئینی’ قانونی’ مذہبی اور شہری حقوق کے حصول کی خاطر سنگ میل قرار پایا۔ انہوں نے متوجہ کیا کہ قائد بزرگوار علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کی فکر و جدہ جہدسے الہام لیتے ہوئے اپنے آئینی حقوق کے دفاع اور شہری آزادیوں کے تحفظ کی تاریخ کو دہرایا جاسکتا ہے۔ یہی رویہ اس سے قبل قائد مرحوم علامہ سیدمحمد دہلوی کارہااور یہی انداز اس کے بعد قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ 6 جولائی کادن عوام کے ان جائز حقوق کے حصول کا دن ہے جو آئین نے تمام مکاتب فکر کو دئیے ہیں۔ یہ دن وحدت امہ کے لیے سنگ میل تھا اور اس دن تمام مسالک اور مکاتب کے درمیان ایک دوسرے کے عقائد ونظریات اور رسوم و عبادات کے احترام کا دائرہ کار واضح اور مشخص کیا گیا ۔ یہ دن قطعاً کسی ایک مسلک کی دوسرے مسلک کے خلاف محاذ آرائی نہیں تھی بلکہ اس وقت اسلا مائزیشن کے جاری عمل میں وسعت نظری اختیار کرنے،آئین کی پابندی کرنے اور تمام فقہوں کو مدنظر رکھ کر سب کے حقوق کی پاسداری کی طرف توجہ دلانا مقصود تھا لیکن بدقسمتی سے ملک کی پالیسی سازی کے مراکز پر حاوی کوتاہ نظروں نے اس طرف توجہ نہ دی اور غلط رپورٹوں کا سہارا لے کر زور آوری اختیار کی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہاکہ تمام مسالک اور مکاتب کے نظریے اور عقیدے کا خیال نہیں رکھا جارہا، تمام مکاتب فکر کو ان کے مذہبی،شہری ،آئینی اور بنیادی حقوق نہیں دئیے جا رہے بلکہ ان کی مذہبی، شہری اور بنیادی انسانی آزادیوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائدکرنے کی کوششیںکی جارہی ہیں اور ان کی صدائے احتجاج کو روکنے کے لیے ظالمانہ انداز اختیار کئے جا رہے ہیں۔ لہذا6 جولائی کے دن ہمیں تجدید عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایک بار پھر نئے حوصلے اور نئے جذبے کے ساتھ اپنے حقوق کی جد وجہدتیز کریں گے۔پاکستان اور پاکستانی عوام کو درپیش سنگین خطرات کے ازالے اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں آئیں گے اور ملک و عوام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ علماء اور منبر ومحراب کو دہشت گردی ،انتہاپسندی کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدکا آغاز کرنا ہوگا۔ محب وطن علماء اور دینی قوتیں اس مسئلہ کے حل کیلئے حکومت اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پاکستان علماء کونسل امن کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ قوم کولسانی،صوبائیت اورمسلکی طور پر تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے علماومشائخ کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔کراچی کو پرامن ،روشن اور خوشحال بنانے میں علماء کا کلیدی کردار ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے علماء کونسل سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مولانا رفیق جامی،پیر جی خالد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،علامہ شبیر احمد عثمانی،مفتی فیروالدین ہزاروی،مولانا طارق مدنی، قاری اللہ داد،مولانا عبد الرزاق ہزاروی،حافظ محمد طیب قاسمی ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے اسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔پاکستان کی سلامتی و استحکام کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو ایسے عناصر کیخلاف فوری ایکشن لے ۔ دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں ہمارا فخر ہے ۔پاکستانی قوم افواج کے پاکستان کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتی ۔ دہشت گرد گروہ اور تنظیمیں اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کیلئے متحد ہوچکی ہیں ۔ سعودی عرب کے شہر قطیف میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ،سعودی عرب عالم اسلام کا فخر ہیں۔ اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک میں دہشت گردی پھیلاکر کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔ امت مسلمہ کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ داعش کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ ہے۔ داعش اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے کیلئے مغربی قوتوں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والی دہشت گرد تنظیموں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ باطل قوتیں اسلام کی غلط تشریح کرکے مسلم نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ علماء ،خطباء ،مشائخ اور آئمہ عوام کو باطل قوتوں کے غلط نظریات سے آگاہ کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔ اس موقع پر علماء کونسل سندھ کے رہنمائوں نے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعاکی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں موجود سینٹ مائیکل سپورٹس فیڈریشن و ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق پرویز مائیکل نے انٹرنیشنل فٹبالر رونلڈوز و دیگر مہمانوں کو پاکستان آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ورنلڈو ز و دیگر فٹبالر کی پاکستان آمد فٹبال کیلئے ایک فائدہ مند قدم ہے اور اس کو آرگائز ر میجر امین ناصر سپر لیگ و دیگر ٹیم کو بھی سراہتے ہیں جن کی کاوشوں سے انٹرنیشل فٹبالر پاکستان تشریف لائے تقریب میں موجود لیاقت جان، ارشاد گل لاہور نائب صدر یوتھ ونگ، سوشیل گل، نتھانیل، سیم و دیگر سینٹ مائیکل فٹ بال و دیگر ممبران نے بھی کاوش کو فٹ بال کی بہتری کیلئے کامیابی کا ذریعہ قرار دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میںملاوٹ مافیا بے قابو ہوچکا ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے کیلئے کھانے پینے کی اشیائے میں ملاوٹ کی جارہی ہے جس کے خلاف ایک بھر پور مہم کی ضرورت ہے اور متعلقہ ادارے عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے کارروائیاں کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کی ہوس نے ملاوٹ مافیا کو بے قابو کردیا موت کے سوداگر آنے والی نسلوں کے مستقبل سے بھی کھیلنے لگے ۔دودھ اشیاء خوردونوش ، جوسز ،مٹھائی ،نمکو سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء میں مضر صحت اشیاء کے استعمال سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ پانچ رو ز میں لاہور سے مختلف برانڈز کے 53ہزار لیٹر سے زائد انتہائی مضر صحت جوسز برآمد کرکے تلف کیے گئے جبکہ عید سے قبل مٹھائیوں میں کیمیکل زدہ رنگ کے استعمال کے انکشاف نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ دودھ بھی خالص نہیں بلکہ مختلف خطرناک کیمیکل کی آمیزش سے جعلی دودھ بنا کر عوام کو فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ مافیا کا قلعہ قمعہ کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو خالص اشیاء فراہم ہوسکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) خالق نگر،کاہنہ سمیت پنجاب بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف گرینڈآپریشن کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون کرنے اور نام نہاد کلینکوں کوبندکرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں،پنجاب ڈرگ ریگولیٹری کے قیام سے پہلے قانون میں لچک کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں نے شہریوں کی زندگیوں کو دائو پرلگا دیا تھا،محکمہ ہیلتھ کے افسران اختیارات کے محدودہونے کی وجہ سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر مجبورہوچکے تھے،یہی وجہ ہے کہ خالق نگر،کاہنہ،شہزادہ روڈ،پرانا کاہنہ،دھوپ سڑی سمیت مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹرزپچیدہ اورمہلک بیماریوں کے اسپیشلسٹ ہونے کے دعوے داربن بیٹھے تھے،پنجاب ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کے بعد محکمہ ہیلتھ کے دیگر ذمہ داران افسران کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں،اس سے پہلے ڈرگ انسپکٹرزعطائی ڈاکٹروں کیخلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے ہچکچاتے تھے،قانون کے مطابق ڈرگ انسپکٹرزادویات کی خریدوفروخت اور میڈیکل اسٹورکے خلاف قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے بعد ہرممکن قدم اٹھا سکتے تھے،لیکن اب حکومت پنجاب کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف سختی سے کارروائی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد خالق نگر،کاہنہ میں پریکٹس کرنے والے عطائی ڈاکٹروں کی لسٹیں تیارکرکے چھاپہ مار ٹیموں کے سپرد کردی گئی ہیں،یہ گرینڈآپریشن آئندہ چندروزتک شروع کردیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) خالق نگر،کاہنہ وگردونواح میں مردہ اورپانی ملا گوشت سرعام فروخت ہونے لگا،وٹرنری ڈاکٹرمنتھلی لے کرخاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا،مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت بیچ بیچ کر قصاب لکھ پتی بن گئے،تفصیلات کے مطابق خالق نگر ،کاہنہ وگردونواح میں قصابوں نے اپنے اپنے گھروں کوسلاٹرہائوس بنا لیا،بیمارلاغرجانور خریدکر اپنے گھروں میں ذبح کرکے گوشت مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں،وٹرنری ڈاکٹرنے تمام قصابوں کو مہریں دے رکھی ہیں،جوقصاب اپنے گھروں سے گوشت پرخود مہریں لگا کر اپنی دکانوں پرلے آتے ہیں،واضح رہے کہ کچھ قصابوں نے اس مکروہ دھندے کوچھپانے کے لئے سیاسی آشیرباد بھی حاصل کررکھی ہے،جوبھی ان کیخلاف آوازاٹھانے کی کوشش کرتا ہے اس کو ڈرا دھمکا کر خاموش کروادیا جاتا ہے،خالق نگر،کاہنہ کی سماجی،اصلاحی،فلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے ان بے رحم قصابوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے عراق سے داعش کی نام نہاد خلافت کے سرکاری اعلان کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی اور جبر کی خلافت کا کوئی تصور نہیں، محض امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے شروع کی جانے والی انتہا پسند اور دہشت گرد خارجی گروہ نے بے گناہوں کا قتل عام کیا اور انبیا علیہم السلام، اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کی۔ یہ ایسے جرائم ہیںکہ جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے ماسٹر مائنڈ اور آپریٹر کو اس کا حساب مسلمانوں اور خود اللہ تعالیٰ کے حضور بھی دینا ہوگا۔ انہوںنے کہا داعش کے خلاف عراقی حکومت اور علما کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جس کے باعث اسلام کی بدنامی کا باعث بننے والے گروہ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ داعش ہو، طالبان یا القاعدہ، ان دہشت گرد گروہوں نے اسلام کے نام پر استعماری ایجنڈے کی تکمیل کی ۔ لیکن بڑی کامیابی اس وقت ہوگی جب امت مسلمہ سنی شیعہ کی تقسیم کو ایک طرف رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرے گی۔اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ اپنے فرقے اور ملک کی بجائے، ہمیں اسلام اور مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کو مقدم رکھیں، اگر کچھ ممالک امریکی اور اسرائیلی مفادات کا تحفظ کریں گے تو کبھی متحد نہیں ہوسکیں گے،کیونکہ اسلام سے خوفزدہ استعماری قوتیں امت کو متحد نہیں دیکھنا چاہتیں۔اسی لئے سنی شیعہ کے نام پر مختلف اتحاد تشکیل کروائے جاتے ہیں، تاکہ فرقہ وارانہ تقسیم مزید بڑھے۔ مسلمانوں کا یہی حال رہا تو فائد ہ یہود و نصاریٰ اور نقصان اسلام کے پیروکاروں کا ہوگا۔ جس کا اس وقت پوری امت کو سامنا ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اتحاد امت ہی میر ے قائد علامہ شاہ احمد نورانی کا مشن تھا، جسے فروغ دینے کے لئے جے یو پی ان کی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کی، جس کا ثبوت ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کی شکل میں جے یو پی نے دیا،جو کہ امت مسلمہ کی بڑی خدمت اور پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے بنیادی کردار تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ سودی کاروباری نظام ہے،ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ کرکے اسلامی نظام معیشت فوری نافذ کیا جائے،حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کو بھارتی دبائوپر نظربند کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سخت نقصان پہنچا یا گیاہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچاے کے لئے ہمیں کشمیریوں کی بھر پور مددوحمایت کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ غاصب بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے جس سے شہداء کے جسد خاکی کی پہچان ممکن نہیں رہی۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کے نتیجہ میں جلد غاصب بھارتی فوج کو خطہ سے نکلنا پڑے گا۔ کشمیر میں تحریک آزادی پوری قوت سے جاری ہے۔ کشمیری قوم کی مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) اہلحدیث اتحاد کونسل کا اہم اجلاس آج مورخہ8جولائی بروز ہفتہ لاہور جامع القدس میںہوگا اجلاس کی صدارت مولانا حافظ عبدالوھاب روپڑی کریں گے، جس میں سید ضیاء اللہ شاہ ببخاری،علامہ زبیر ظہیر،مولانا شکیل الرحمن ناصر،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،رانا نصر اللہ ،قاری یعقوب شیخ سمیت دیگر بھی شرکت کریں،اجلاس کا ایجنڈا قطر کی سیاسی صورتحال،حرمین شریفین، اور ملک کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جوانی کے بعد بڑھاپا اور ضعیفی انسان کو کمزور کردیتی ہے۔تمام قوتیں زائل ہوجاتی ہیں۔حتیٰ کہ انسان غذا کے لئے بھی بچے کی طرح دوسروں کا محتاج ہوجاتا ہے۔بدقسمتی سے اس سٹیج پر پہنچنے کے بعد بعض لوگ والدین کی خود خدمت کرنے کی بجائے انہیں اولڈ ہاوس بھیج دیتے ہیں جوکہ سراسر لاپرواہی، خود غرضی اور اولاد کی بدقسمتی ہے۔ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اس نے ہر شے کو پیدا کیا اور اس کی رہنمائی بھی کی۔یعنی ان کی فعالیت، دائرہ عمل اور فرائض ان پر واضح کردیے۔اسی طرح انسان کو بھی کامیابی اور ناکامی راستے سمجھا دیے۔ انسان کے بچپن اور جوانی کو والدین کے لئے قابل فخر بنایا ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے جوان بیٹے کو دیکھ کر حد درجہ تسکین اور خوشی کا احساس کرتا ہے۔ا ن کا کہنا تھاکہ علم و تربیت فرد اور قوم میں حوصلہ اور برداشت پیدا کرتا ہے۔علم رکھنے والی قومیں باحوصلہ ہوتی ہیں۔آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی 43فیصد بتائی جاتی ہے۔یعنی اکثریت انپڑھ ہے۔اس کم علمی کے نتیجے میں جھگڑے ، خرافات اور قتل و غارت گری اور دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا اصل کام قوم کو فکری جہت اور آگہی دینا ہے۔لیکن افسوس کہ کم حوصلگی ، فحاشی و عریانی، عدم برداشت اور تنگ نظری کے رویوں کی ترویج کی جاتی ہے۔ علم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کلام الٰہی قرآن مجید میں خالق کائنات نے قلم اور سطر کی قسم کھائی ہے۔ تربیت کے بارے میں بھی آیات قرآنی جن میں اخلاص یعنی ہر کام اللہ کے لئے کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اور جو کام اللہ کے لئے ہو اسے زیادہ بھی نہ سمجھا جائے۔سورہ مبارکہ الاعلیٰ میں خدا کی تسبیح اور عظمت بیان کرنے کا حکم ہے۔یعنی اس کے برابرکوئی بھی نہیں ہوسکتا اور اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ کسی بھی اور کو نہیں دیے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ انسان کی ایک قطرہ اور جمے خون سے خلقت محیر العقول ہے۔انسا ن کا ہر عضو اپنی جگہ پر موزوں اور ضرورت کے عین مطابق ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔