کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے قومی دفاع کو جدید و عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریاں اور مختلف ممالک سے ہتھیاروں کی خریداری و دفاعی معاہدات اس کے مستقبل کے ارادوں کی عکاسی کرتے ہوئے پاکستان سے دفاع کو مزید بہتر بنانے ‘ دنیا بھر سے اسلحہ و جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور دفاعی بجٹ میں اضافے کا تقاضہ کررہے ہیں ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ بھارت کو تھپکی دینے اور اس کے ساتھ ایٹمی دفاعی تعاون کے لاتعداد معاہدے کرنے والی ممالک و قوتیں پاک بھارت جنگ کی بنیاد رکھنے کیساتھ علاقائی و عالمی امن کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں ‘ اپنے مفادات کیلئے بھارت کو مضبوط بناکر جارحانہ عزائم کیلئے ڈھیل دینے والی عالمی قوتوںکو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ سانپ کی کی فطرت میں صرف ڈسنا ہی ہوتا ہے اسے لاکھ دودھ پلایا جائے وہ نہ تو ڈسنا بھولتا ہے اور نہ ہی ڈستے ہوئے وہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ وہ جسے ڈس رہا ہے وہ اسے دودھ پلانے والا ہے یا کوئی اور ہے ! رہی بات پاکستان کیخلاف بھارتی طاقت سازی کی تو پاکستان غیور عوا م کیساتھ فرض شناس ‘ جانثار ‘ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جہاد ‘ایثار و قربانی کے جذبات سے سرشار افواج پاکستان کی اس دولت و نعمت کا حامل ہے جس کے ہوتے ہوئے بھارت تو کیا دنیا کی کوئی بھی باطل قوت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی !
پاکستان میں سعودی طرز پر” شریفی شہنشاہیت“ قائم ہوگی ‘ جی کیو ایم پاکستان عدالتی انصاف اور مقتدر طبقات کے احتساب کی روایت سے محروم ہے‘ سورٹھ ویر پانامہ کیس میں کوئی کرپٹ فرد کیفر کردارتک پہنچے گا ‘ نہ ہی روایتِ کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوگی!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل مختلف سیاستدانوں کی جانب سے اس پر تبصروں ‘ میڈیا پرسن کے تجزیوں ‘ سیاستدانوں کی دھمکیوں ‘ عوامی توقعات اور حکومتی اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مقصد بیرون ملک رقم کی ناجائز منتقلی کے حوالے سے وزیراعظم پر شکوک و شبہات کا اظہار یعنی وزیراعظم کوعدالت کی جانب سے ملزم قرار دیئے جانے کے مترادف ہے مگر ملزم مان لینے اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کے باوجود وزیراعظم کو کیس کے فیصلے تک ان کے عہدے سے علیحدہ نہ کرنا انہیں اقتدار کی قوت اور اختیارات کے سہارے اپنے دفاع کیلئے مہلت کی فراہمی جیسا لگتا ہے جس سے عوام میں یہ گمان غالب ہے کہ پانامہ کیس میں کوئی انصاف نہیں ہوگا بلکہ اس ساری مشق کا مقصد صرف وزیراعظم کو لوٹمار کے الزامات وداغوں سے پاک صاف کرنے کیلئے عدالتی سند کی فراہمی تاکہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم مظلوم و معصوم بن کر قوم کو مزید بےوقوف بناکر اپنے خاندانی اقتدار کی بنیاد رکھ سکیں اور پاکستان میں بھی سعودی شہنشاہیت کی طرز پر شریفی شہنشاہیت قائم ہوسکے ۔
9جولائی‘ پاکستانی سیاسی تاریخ میں روز انقلاب لکھا جائیگا ‘ سولنگی اتحاد استحصالی نظام کے تابوت میں آکری کیل ٹھونک کر سولنگی قوم مفاداتی سیاست کو دفن کردے گی 9جولائی کو اوباڑو شہر میں سولنگی برادری عوام دشمنوں کیخلاف نقارہ جنگ بجائے گی ‘ امیرعلی سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے ملک عمر نذیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی ‘ امیر حمزہ سولنگی ‘بشیر سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ چیف غلام سرور سولنگی ‘ روشن علی سولنگی ‘ وڈیرو اللہ وسایو سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ الیاس سولنگی‘دیدار علی سولنگی ‘ دھنی بخش سولنگی ‘ ممتاز علی سولنگی ‘ ساگر سولنگی ‘ دلبر سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیرسولنگی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کرپٹ حکمرانوں ‘ عوام دشمن سیاستدانوں اور استحصالی طبقات کیخلاف متحد ویکجا ہونے والی سولنگی برادری استحصالیوں و عوام دشمنوں کیخلاف نقارہ بغاوت بلند کرنے اور طبل جنگ بجانے کیلئے 9جولائی بروز اتوار اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں یکجا ہورہی ہے ۔ امیر علی سولنگی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ایڈوکیٹ محمد اجمل سولنگی اور جام فیاض احمد سولنگی میزبانی میں منعقد ہونے والے سولنگی برادری کے اس عظیم الشان اجتماع عام میں پاکستان بھر کی ضلعی کمیٹیوں کے عہدیداران ‘ سولنگی قوم کے عمائدین ‘ معززین ‘ سردار اور بزرگوں کے علاوہ سولنگی برادری کے افراد بہت بڑی تعداد میں شرکت کرینگے جبکہ اس اجتماع عام میں آئندہ انتخابات کیلئے حلقہPS-5کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے ساتھ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا شیڈول بھی جاری کیا جائے ۔ امیر سولنگی نے مزید کہا کہ سولنگی اتحاد کا مذکورہ جلسہ و کنونشن استحصال ‘ مظالم ‘ ناانصافی ‘ کرپشن او ر جبر کیخلاف اعلان جنگ ‘استحصالی نظام سیاست کے تابوت کی آخری کیل اور ظالم حکمرانوں کیخلاف نقارہ بغاوت اور انقلاب تبدیلی کی منزل کی جانب آغاز سفر ثابت ہوگا ۔
پانامہ کیس کا عدالتی فیصلہ ہی قومی مستقبل کا تعین کریگا ‘ راجونی اتحاد وزیراظم کو بری کرنے یا سزا دینے سے کچھ نہیں ہوگا عدالت کو کرپشن کیخلاف مثالی فیصلہ دینا ہوگا! عدالت کو کرپٹ ‘ بددیانت اور عوام دشمنوں کی اقتدار کے ایوانوں تک رسائی نا ممکن بنانی ہوگی!