پیرمحل (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر چارکس افراد نے گھر میں داخل ہوکر پردہ دار خاتون کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا نقدی اور طلائی بالیاں نوچ لی تفصیل کے مطابق غوثیہ آباد پیرمحل کی رہائشی عذراں پروین زوجہ حاجی محمد ارشدکے گھر چار کس افراد جن میں محمد رضوان ولد حشمت علی ،محمد ساجد ولد محمد یوسف ،دوکس نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹے گھر میں زبردستی داخل ہوکرعذراں پروین پردہ دار خاتون کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا نقدی اور طلائی بالیاں نوچ کر چھین لی بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ بیان کی گئی ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر حملہ آور وں کے خلاف کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد اسرار ولد عبدالغفور کی موٹرسائیکل نمبرTSL-17-2342ہنڈا سی جی 125ماڈ ل2017گھر کے باہر کھڑی کرکے یونہی گھر کے اندر گیا موٹرسائیکل کو نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے محمد اسرار نے تھانہ پیرمحل پولیس کو نامعلوم چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی نقب زنی کے دوسرے واقعہ میں نامعلوم چور چک نمبر674/15گ ب کے نمبردار کاشف ندیم ولد عبدالغفور کی موٹر سائیکل نمبرTSK-11-1845 قسم ہنڈا CG100 ماڈل2011 ئ مالیت80ہزارروپے ڈیرہ سے چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) 22کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی تعمیر کے باوجود ریلوے پھاٹک پیرمحل کے دونوں اطراف دوسومیٹر حدود میں سڑک پر گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے محکمہ ریلوے اور محکمہ ہائی وے ، کے درمیان حدبندی کے تنازعہ کے باعث عرصہ دراز سے تعمیر نہ کی جاسکی تفصیل کے مطابق پیرمحل ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف سو سو گز کی حدود میں دو سے تین فٹ گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بن رہے جس میں درجنوں موٹرسائیکل سوار ان گڑھوں کے باعث شدید زخمی ہوچکے ہیں محکمہ ریلوے اور محکمہ ہائی وے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے درمیان حدبندی کے باعث اس سڑک کی مرمت اور تعمیر سے گریزاں ہے جس سے آئے روز جانی نقصان معمول بن چکا ہے پچھلے سال رانا محمد شفیق نے ذاتی گرہ سے دونوں اطراف کے گڑھوں کو پر کرواکر عارضی طورپر سڑک کی تعمیر کروائی تھی مگر بارش کے پانی کے باعث دوبارہ سڑک دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ گئی 22کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی تعمیر کی گئی مگر ریلوے پھاٹک پیرمحل کو کھلا وسیع کرنے کی بجائے سوسومیٹر دونوں اطراف دوسومیٹر حدود میں سڑک پر گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ریلوے پھاٹک پیرمحل کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ آئے روز حادثات کے باعث جانی نقصان کا سلسلہ بند ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار )اختیارو اقتدار کی سیاسی جنگ عوام کا جنازہ نکال رہی ہیعوامی احتساب عدالتی احتساب سے زیادہ بھیانک ہوتا ہے ۔عوام میں مزید حکومتی ستم جھیلنے کی ہمت و طاقت نہیں ہے قومی اداروں سے ذمہ دارانہ و محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو حقیقی انصاف کی فراہمی اور تمام کرپٹ عناصرکے حقیقی احتساب کے ذریعے عوام دشمنوں کو کیفر کردارتک پہنچاکر ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بناناہوگا ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق امیدوارپنجاب اسمبلی پی پی 89سابق ہاکی اولمپئین فاتح ہاکی ورلڈ کپ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی کرپشن ‘ سرمایہ داروں ‘ صنعتکاروں اور تاجروں کی لو ٹ مار ‘ جاگیرداروں کے مظالم اور مقتدر طبقات کے قوم کے ساتھ استحصالی ‘ معاندانہ اور منافقانہ رویئے ‘ مقتدر طبقات کے ہاتھوں کھلونا بنے نظام اور مساوات و انصاف سے محروم معاشرے نے قوم کو پہلے ہی سے مصائب ‘ مسائل اور مشکلات سے دوچار کررکھاہے اور اب سیاسی قوت کے اظہار اور اقتدار و اختیار پر قبضے کی جنگ نے توقوم کا جنازہ نکالنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جس کا ثبوت پی پی 89میں سرمایہ داروں اور جاگیردار کی سیاسی رسہ کشی کے باعث حلقہ کی بربادی و بدحالی کا سامان ہورہاہے روایتی سرمایہ دار وں اور جاگیردار کا اقتدار عوام کو تکالیف و پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتا اور عوام اگر اپنی حالت و حالات میں مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو انہیں آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ سرمایہ دار وں اور جاگیردار عوام دشمن طبقات کے انتخاب کی بجائے ان کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کرنا ہوگا!