کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں شاہراہوں اور گلیوں کو ترقی سے ہمکنار کرکے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کا آغاز کرچکے ہیں ،اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ مسائل سے نجات اور ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے لئے مصروف عمل ہیں ،ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیہ کورنگی کے تحت جہاں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں وہیں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر بھی کررہے ہیں تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر بلا تفریق رنگ و نسل ترقی اور مسائل کے خاتمے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ،گرین ٹائون میں زیر تعمیر “خیابان امن “شاہراہ اتحاد و یکجہتی ،بھائی چارگی اور امن کی شاہراہ ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت گرین ٹائون میں زیر تعمیر خیابان امن روڈ کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی 12گرین ٹائون کے چیئر مین اسد حسین ،وائس چیئر مین خالد سندھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے تعمیراتی کاموں کے دورے پر متعلقہ افسران کو ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی انہوںنے تاکید کی کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو دیرپا اور پائیدار بنا یا جائے ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل اور وقت کا خاص خیال رکھا جائے غیر معیاری ترقیاتی کاموں پر متعلقہ ٹھیکدار اور افسران کو نہیں بخشا جائیگا چیئر مین سید نیئر رضان نے دورے کے موقع پر گرین ٹائون کے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرکے خوشحال معاشرے کا قیام اور شہر کراچی مثالی ضلع بنایا جائیگا۔